ETV Bharat / state

لاوے پورہ عسکری حملہ: زخمی سی آر پی ایف جوان چل بسا - جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے لاوے پورہ علاقے میں 25 مارچ کے روز ہوئے عسکری حملے میں سی آر پی ایف جوان زخمی ہوا تھا تاہم آج پانچ روز بعد وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔

لاوے پورہ عسکری حملہ: زخمی سی آر پی ایف جوان چل بسا

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 8:08 PM IST

سی آر پی ایف کے ترجمان او پی تیواری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ '73 بٹالین سے وابستہ کانسٹیبل جگن ناتھ رائے آج صورہ ہسپتال میں اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔ ہلاک شدہ جوان کا تعلق مغربی بنگال سے تھا'۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 25 مارچ کو سرینگر کے لاوے پورہ میں ہوئے عسکری حملے میں ہم اپنے تین ساتھی کھو بیٹھے ہیں اور ایک ابھی بھی زخمی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمرات کو سرینگر کے لاوے پورا علاقے میں ہوئے ایک عسکری حملے میں چار سی آر پی ایف کے اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ جن میں سے 2 سی آر پی ایف اہلکار اُسی دن دم توڑ بیٹھے تھے۔ عسکریت پسند حملے کے دوران ایک اے کے 47 بندوق لے کر فرار ہونے میں ہوئے تھے۔

کشمیر زون پولیس کے انسپیکٹر جنرل وجے کمار نے کہا تھا حملے میں ملوث دو عسکری معاون گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.