سرینگر مظفرآباد روڈ کو شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں جمعہ کی صبح گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا۔ اس کی وجہ سے سو سے زیادہ گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کو بی آر او کے ایک عہدیدار نے بتایا "ہمارے مزدور اور مشینری کام پر ہیں اور جلد ہی شاہراہ کو بحال کر دیا جائے گا۔"
مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'یہ پہلا موقع نہیں ہے جب شاہراہ کو بند کیا گیا ہے بلکہ یہ ماضی میں بھی ہوا ہے اور ہم اس مسئلے کا مستقل حل چاہتے ہیں۔
اہم شاہراہ صبح چھ بجے سے بند ہے۔