لیکس کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے انہدامی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے ڈل جھیل کے آس پاس اور گرین بیلٹ زون میں غیر قانونی طریقے سے تعمیر کئے گئے کئی ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا۔ Lakes Conservation & Management Authority Demolition Drive in Srinagar۔ لیکس کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ نے آبی کار پورہ ڈل، دودھ محلہ این آر ایف، نگین، تیل بل اور حیدریہ کالونی شالیمار میں کارروائی عمل میں لاکر ان تعمیرات کو منہدم کیا جو غیر مجاز تھے۔
ان علاقوں میں کنکریٹ بلاک، یک منزلہ ڈھانچوں اور کمپاؤنڈ کے علاوہ کئی ٹین شیڈ کو بھی منہدم کیا گیا۔ LCMA Demolition Drive in Srinagar۔ ادھر انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو انہدامی کارروائی انجام دینے کے دوران کئی علاقوں میں لوگوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ لیکس کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے عہدیدارن نے لوگوں سے اپیل کہ وہ گرین بیلٹ کی حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے سے باز آئیں۔ Demolition Drive in Srinagar۔ وہیں انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت کے کسی بھی قسم کی تعمیراتی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔
ادھر چند روز قبل ایل سی ایم کے چیئرمین کی صدارت میں بلڈنگ پرمیشن اتھارٹی کی 119ویں میٹنگ کے دوران 38 درخواست دہندگان کو قانون کے تحت تعمیرات کی اجازت دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کئی عناصر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنا کسی اجازت نامہ یا قانون کے ایسی جگہوں پر تعمیرات کھڑا کرنے کے انتظار میں رہتے ہیں جہاں پہلے سے ہی متعلقہ محکمہ نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔