ETV Bharat / state

ڈل جھیل کی صفائی شروع - جموں و کشمیر نیوز

ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'ہم ہر روز ڈل اور نگین جھیل کی صفائی میں تقریبا ایک ہزار مزدوروں کو شامل کر رہے ہیں۔ وہ ان جگہوں کی صفائی کرتے ہیں جہاں مشینیں پہنچ نہیں پاتی ہیں۔'

lakes and water ways development authority starts cleanliness drive in dal lake
ڈل جھیل میں صفائی کا آغاز
author img

By

Published : Jun 19, 2020, 5:44 PM IST

لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (لاوڈا) نے کووڈ 19 میں لاک ڈاؤن ہدایتوں کے تحت ڈل جھیل کی صاف صفائی کا کام شروع کیا ہے۔

جھیل کی صفائی سینکڑوں باشندوں کو روزگار فراہم کرتی ہے۔ ڈل جھیل کو صاف کرنے کے لئے مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک سے زیادہ ڈرائیو کرنے کے بعد لاوڈا نے اب جھیل کے اندرونی علاقوں میں صفائی کرنے کے لیے مزدوروں پر انحصار کرنا شروع کر دیا ہے اور مزدوروں کے ذریعہ صفائی کی جا رہی ہے۔

ڈل جھیل میں صفائی کا آغاز

اس مشن کا مقصد ڈل جھیل کے اندرونی علاقوں کو صاف کرنا ہے۔

لاوڈا کے ایک افسر نے بتایا کہ 'ہم ہر روز ڈل اور نگین جھیل کی صفائی میں تقریبا ایک ہزار مزدوروں کو شامل کر رہے ہیں۔ وہ ان جگہوں کی صفائی کرتے ہیں جہاں مشینیں پہنچ نہیں پاتی ہیں۔'

قابل ذکر ہے کہ سیاحتی مقامات میں ڈل جھیل سب سے اہم مانا جاتا ہے اور ہر برس ہزاروں کی تعداد میں سیاح اس کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.