اس موقع پر انہوں نے مشن موڈ پروجیکٹ لانچ کیا، محکمہ نے مستحق افراد میں چیک تقسیم کیں، اس موقع پر لیبر کمشنر عبدالرشید وار، اے ڈی سی اننت ناگ سمیت کئی دیگر افسران موجود تھے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیبر کمشنر نے کہا کہ' محکمہ اندراج شدہ لیبرز کی بحالی کے لئے سنجیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو مختلف سرکاری اسکیموں کے ذریعہ بھی فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران ایک لاکھ اسی ہزار رجسٹرڈ مزدوروں میں چار ماہ تک ایک ایک ہزار روپے فی کس وظیفہ دیا گیا۔
مزید پڑھیں:
'سیف الدین سوز کبھی نظر بند تھے ہی نہیں'
انہوں نے کہا کہ' مزدوروں کے رجسٹریشن کا عمل آسان بنانے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مزدور سرکاری اسکیموں سے استفادہ کرسکیں۔