ETV Bharat / state

Literary Festival in Kashmir: سرینگر میں ’کماوؤں لیٹریری فیسٹیول‘ کا انعقاد - ڈل جھیل کے کنارے لٹریری فیسٹیول

ایس کے آئی سی سی میں لیٹریری فیسٹیول منعقد کرنے والے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کی فیسٹیول کے ذریعے کشمیر کی اچھی تصویر دنیا کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔ Literary Festival in Srinagar

سرینگر میں ’کماوؤں لیٹریری فیسٹیول‘ کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 19, 2022, 3:39 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر کے خوبصورت اور معروف ڈل جھیل کے کنارے ’’کماوؤں لیٹریری فیسٹول‘‘ منعقد کیا گیا جس میں بیرون ریاستوں سے تعلق رکھنے والے مختلف مصنفین، فن کاروں نے حصہ لیا۔ فیسٹول سرینگر کے ’’شیر کشمیر کنوکیشن سنٹر‘‘ میں تین روز تک جاری رہے گا جس دوران مصنفین، شعراء و دیگر فن کار موضوع کی نسبت سے گفتگو کریں گے اور مقالے پڑھیں گے۔ Kumaon Literary Festival at SKICC Srinagar

سرینگر میں ’کماوؤں لیٹریری فیسٹیول‘ کا انعقاد

فیسٹیول کو انعقاد کرنے والے ارہان بگھاتی نے فیسٹیول کو کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں منعقد کرنے کے مقصد کے حوالہ سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے وہ ’’کشمیر کی اچھی تصویر دنیا کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے فیسٹیول سے کشمیر کے ثقافتی اور ادبی ورثہ سے پوری دنیا واقف ہوتی ہے۔ Kumaon Literary Festival in Srinagar

نوے کی دہائی سے دہلی میں مقیم کشمیری پنڈت سدھارتھ گگو، جو ایک مصنف بھی ہے، نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فن پر مبنی پروگرام کشمیر میں ضرور منعقد ہونے چاہیے کیونکہ اس سے مقامی نو عمر مصنفین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

آننت وجے نامی ایک مصنف نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’گزشتہ کچھ دہائیوں سے کشمیر کی ایک مختلف تصویر دنیا کے سامنے بیاں کی جا رہی ہے اور اب اس قسم کے فیسٹول سے ایک سنہری تصویر دنیا کے سامنے پیش کی جا رہی ہے جس کی سراہنا کی جانی چاہئے۔

مزید پڑھیں: سیاحتی مقام گلمرگ میں لٹریری فیسٹیول کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.