سرینگر شہر کے رعناواری علاقے کے رہنے والے کلدیپ ہنڈو نے 'درونا چاریہ' اعزاز حاصل کر کے نہ صرف مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کا نام روشن کیا ہے بلکہ ووشو کے کھلاڑیوں کے لئے مثال بھی قائم کی ہے۔ ہنڈو نہ صرف ’’درونا چاریہ‘‘ اعزار حاصل کرنے والے پہلے جموں و کشمیر کے باشندے ہیں بلکہ ووشو کے پہلے کوچ بھی ہے۔
کلدیپ ہنڈو کی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کے لئے ان کو گزشتہ روز 'درون چاریہ' ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا، یہ خبر منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی ہر طرف سے تعریف اور حوصلہ افزائی کے پیغامات سے ان کا فون بجتا رہا- کلدیپ ہنڈو اس وقت ووشو کے قومی کوچ ہونے کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر پولیس میں انسپکٹر کے طور پر تعینات ہیں۔
کلدیپ ہنڈو کو درونا چاریہ ایوارڈ سے نوازا گیا - wushu player gets dronacharya
کلدیپ ہنڈو کا کہنا تھا کہ 'شروعات میں وہ کرکٹ کھیلا کرتے تھے- تب وہ سرینگر میں رہتے تھے تاہم بعد میں کشمیر سے پنڈتوں کی ہجرت کے بعد جموں آئے- یہاں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ووشو کا سفر بھی یہیں سے شروع ہوا۔'