کشمیر یونیورسٹی کے تمام ملتوی شدہ امتحانات آف لائن موڈ کے زریعے رواں ماہ فروری کی 14 تاریخ سے منعقد کے جارہے ہیں اور آنے والے دنوں میں امتحانات کا ڈیٹ شیٹ بھی مشتہر کیا جائے گا۔KU to conduct all postponed, pending exams from Feb 14
کشمیر یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ارشاد احمد نوچو نے کہا کہ حالیہ کرونا وائرس کے باعث جن پرچوں کے امتحانات کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ان سبھی پرچوں کا امتحان آف لائن طریقے سے لئے جائے گا ۔ Exams will be conducted Online
انہوں نے کہا کہ موجودہ کرونا کی وبائی صورتحال کو مد نظر رکھکر زیر التواء امتحانات کو دوبارہ سے لیے جانے کے لیے ڈیٹ شیٹ کو بھی جلد ہی ترتیب دینے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ جبکہ کرونا کے رہنما خطوط کے عین مطابق ہی امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔Kashmir University Exams date
کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی پروفیشنل کورسز ایم بی بی ایس، بی یو ایم ایس،بی ٹیک، ایم ٹیک وغیرہ کے علاوہ نان پروفیشنل کورسز کے ملتوی امتحانات بھی 14 فروری کے بعد آف لائن موڈ کے لینے پر بھی غور کررہی ہے ۔ Examinations of Professional and Non-Professional courses
یہ بھی پڑھیں : KU Postponed Exams: کشمیر یونیورسٹی کے تمام امتحانات ملتوی
نوٹیفکیشن تمام متعلقہ امیدواروں اور شعبوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ نئی ڈیٹ شیٹ وغیرہ کی جانکاری کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ کا باقاعدگی کے ساتھ مشاہدہ کریں۔Kashmir University Website