ETV Bharat / state

Defamation Case شیخ عمران اور سندیپ ماوا کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ نے سمن جاری کیا - اے این سی لیڈر مظفر بیگ

عوامی نیشنل کانفرنس کے سینیئر نائب صدر نے کہا کہ ” میرے والد، نانا اور نانی اس دنیا میں نہیں ہے اور اور ان کے خلاف شیخ عمران اور سندیپ ماوا نے ہتک آمیز الفاظ کا استعمال کیا جس کے بعد کولکاتا کورٹ نے انہں 6 جون کو طلب کیا ہے

kolkata-court-summons-sheikh-imran-and-sandeep-mawa-in-defamation-case
مظفر شاہ
author img

By

Published : May 10, 2023, 10:02 PM IST

سرینگر: عوامی نیشنل کانفرنس کے سینیئر نائب صدر مظفر شاہ نے کہا کہ نیڈوز ہوٹل پر تجاوزات کے معاملے میں شیخ عمران اور سندیپ ماوا کی جانب سے ان کے (شاہ) کے خلاف ہتک آمیز بیان پر چیف میٹروں پالٹین مجسٹریٹ کولکاتا نے دونوں افراد کے نام سمن جاری کرتے ہوئے انہیں 6 جون کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران مظفر شاہ نے کہا کہ کچھ عرصے قبل جب 'نیڈوز ہوٹل' میں تجاوزات کا معاملہ سامنے آیا تھا اس وقت سندیپ ماوا اور شیخ عمران نے ان کے اور ان کے کنبے کے خلاف ہتک آمیز بیان دیا تھا،جس کے بعد کولکاتا کے چیف میٹروں پالٹین مجسٹریٹ کی عدالت میں شکایت درج کی تھی۔

انہوں نے کہا ” شیخ عمران نے ایک انٹرویو میں مجھ پر اور میرے خاندان پر الزام عائد کیا تھا کہ 40 کنال کیلئے یہ بلڈوزر کے سامنے کھڑے رہےں اور جو 103 کنال ہڑپ لیا اس سے کیا پیٹ نہیں بھرا۔جبکہ یہ الزام بھی عائد کیا گیا تھا کہ کاغذات نقلی اور جعلی ہے اور ان دستاویزات میں قلم ذنی کی گئی ہے“۔ مظفر شاہ نے کہا کہ اس انٹرویو کو کوئی 8 لاکھ لوگوں نے سوشیل میڈیا پر دیکھا تھا،جو یکم فروری کو منظر عام پر آگیا۔وہیں سندیپ ماوا نے بھی زہریلی زبان کا استعمال کرکے ہتک آمیز بیان دیا تھا،جو 6 فروری کو سوشیل میڈیا پر چلا اور تقربیاً 3لاکھ لوگوں نے دیکھا۔

شاہ نے مزید کہا سندیپ ماوا کا مزاض رہا ہے کہ وہ سیاسی مخالفین کے خلاف زہر آمیز زبان استعمال کرتے ہیں،حالانہ میں اس شخص کو جانتا تک نہیں ہوں“۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ان کی کمپنی جو 40 برسوں سے کولکاتا میں کام کر رہی ہے، نے اعتراض جتایا اور اس کے بعد کولکاتا کے چیف میٹروں پالٹین مجسٹریٹ کی عدالت میں شکایت درج کی،جس کے دوران عدالت نے میرا بیان بھی قلمبند کیا۔

عوامی نیشنل کانفرنس کے سینیئر نائب صدر کا کہنا تھا کیس درج کرنے کا مقصد یہ تھا کہ بغیر جانچ پڑتال کے کوئی بھی شخص حقائق کو جانے بغیر کسی بھی شخص کے خلاف سوشل میڈیا کا استعمال کرکے اس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتا ہے، اور اس رجحان کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد نے ان لوگوں کو بھی نشانہ بنایا جو اس دنیا میں نہیں ہے اور اپنی دفاع میں کچھ نہیں کیہ سکتے۔

مزید پڑھیں: Court issues Summon Against Sandeep Mawa: فاروق عبداللہ پر ہتک آمیز تبصرہ، سندیپ ماوا کو سمن جاری

عوامی نیشنل کانفرنس کے سینیئر نائب صدر نے کہا کہ ” میرے والد،نانا اور نانی اس دنیا میں نہیں ہے اور اور ان کے خلاف ہتک آمیز الفاظ کا استعمال کیا گیا“۔ شاہ نے کہا کہ اب جبکہ دونوں افراد کو چیف میٹروں پالٹین مجسٹریٹ کلکلتہ نے 6 جون کا طلب کیا ہے، انہیں اپنی بات ثابت کرنے ہوگی اور اس معاملے میں قانون اپنا کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی کی لیگل ٹیم کوشش کریں گی کہ اس کیس کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر نُپتایا جائے تاکہ آئندہ کیلئے کوئی بھی شخص اصل حقائق کو جانے بغیر کسی دوسرے پر کیچڑ نہ اچھالے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.