سرینگر: جموں و کشمیر کانگریس کے بانڈی پورہ کے ضلع صدر اور اخوانی کوکہ پرے کے فرزند امتیاز پرے نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ امتیاز پرے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں اور انکے والد کوکہ پرے عسکریت پسندی کے عروج - نوے کی دہائی - میں بدنام زمانہ اخوانی تھے۔ Koka Parray’s Son Imtiyaz Parray Joins Apni party
کوکہ پرے سنہ 1996 کے اسمبلی انتخابات میں ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے اور بعد میں انہیں عسکریت پسندوں نے ہلاک کیا تھا۔ والد کی ہلاکت کے بعد امتیاز پرے نے کانگرس میں شمولیت اختیار کی تھی اور دو اسمبلی انتخابات بھی ناکامی سے لڑے تھے۔
مزید پڑھیں: Shoaib lone joins Azad camp اپنی پارٹی کے رہنما شعیب نبی لون آزاد خیمے میں شامل
امتیاز پرے نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر دفتر سرینگر میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی جس دوران اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری، غلام حسن میر اور دیگر لیڈران موجود تھے۔