ETV Bharat / state

گمشدہ پی ایچ ڈی اسکالر کو بازیاب کرنے کا مطالبہ

سرینگر کے بمنہ علاقے سے لاپتہ ہوئے پی ایچ ڈی اسکالر ہلال احمد کے اہل خانہ نے انتظامیہ اور پولیس نے ہلال کو بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا۔

گمشدہ پی ایچ ڈی اسکالر کو بازیاب کرنے کا مطالبہ
گمشدہ پی ایچ ڈی اسکالر کو بازیاب کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jul 30, 2020, 10:50 PM IST

مرکزی زیر انتظام جموں وکشمیر میں سرینگر کے بمنہ علاقے سے تعلق رکھنے والے پی ایچ ڈی اسکالر گزشتہ ماہ لا پتہ ہوئے۔

گمشدہ پی ایچ ڈی اسکالر کو بازیاب کرنے کا مطالبہ

ہلال احمد کے اہل خانہ نے بدھ کو سرینگر کی پریس کالونی میں مظاہرے کے دوران ڈیڑھ ماہ سے لاپتہ پی ایچ ڈی اسکالر ہلال احمد کو ڈھونڈ نکالنے کی انتظامیہ اور پولیس سے اپیل کی۔

ہلال کے اہل خانہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر ’’پی ایچ ڈی سکالر ہلال احمد کو بازیاب کرو‘‘ اور ’’جموں و کشمیر پولیس ہماری مدد کرو‘‘ کے نعرے درج تھے۔

پی ایچ ڈی اسکالر کے اہل خانہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہلال ایک ہونہار اور محنتی طالب عمل ہے، اُس نے غربت و افلاس کی زندگی بسر کی ہے، ہم انتظامیہ خصوصا پولیس سے اسے بازیاب کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔‘‘

مظاہرے میں شامل خواتین نے روتے بلکتے اپنے لخت جگر کو ڈھونڈنے میں انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.