ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد 701 ہوگئی

مرکزی وزارت صحت نے جموں و کشمیر میں صرف چار ریڈ زون مقرر کیے تھے تاہم یو ٹی انتظامیہ نے پورے کشمیر کو ریڈ رون قرار دے دیا ہے۔

kashmir's covid-19 tally reaches to 701, lockdown to continue
جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد 701 ہو گئی
author img

By

Published : May 3, 2020, 8:42 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 35 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد 701 تک پہنچ گئی ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 701 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 406 سرگرم معاملات ہیں۔ آٹھ کی موت واقع ہوئی ہے۔ جبکہ 287 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں اب تک 75838 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفری پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 10751 اَفراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹین مراکز بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 406 کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 7104 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اسی طرح بلیٹن کے مطابق 57386اَفرادنے 28 روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

kashmir's covid-19 tally reaches to 701, lockdown to continue
جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد 701 ہو گئی
kashmir's covid-19 tally reaches to 701, lockdown to continue
جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد 701 ہو گئی

بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 26038 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 03 مئی 2020ء کی شام تک 25337 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

دریں اثنا میڈیا بلیٹن میں جاری ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔ایڈوائزری میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آروگیہ سیتو ایپ اپنے موبائیل فون میں ڈاون لوڈ کریں ۔تاکہ وہ کووِڈ ۔19 سے متعلق تازہ ترین جانکاری حاصل کرنے کے علاوہ اِسے بچنے کے احتیاطی تدابیر کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ جسم پر ایسی اشیاء کے استعمال سے جلد یا آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ کلورین اور دیگر جراثیم کش ادویات کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔

واضح رہے مرکزی وزارت صحت نے جموں و کشمیر میں صرف چار ریڈ زون مقرر کیے تھے تاہم یو ٹی انتظامیہ نے پورے کشمیر کو ریڈ رون قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.