ETV Bharat / state

کورونا وائرس وبا کے وقت رضاکارانہ کام

قرنظینہ میں رکھے گئے شہریوں کیلئے دو افراد رضاکارانہ کام کے لئے آگے آکر انکے لئے کتابیں اور سینیٹری پیڈز فراہم کیا ہے جس کی عوامی حلقوں میں سراہنا کی جا رہی ہے۔

kashmir
Kashmiris volunteer in times of covid pandemic
author img

By

Published : Mar 23, 2020, 3:27 PM IST

کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ کے کو روکنے کیلئے جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے بیرونی ملکوں سے لوٹ رہے کشمیری شہریوں کو متعدد قرنطینہ مراکز میں احتیاطی طور 14 روز کیلئے رکھا ہے۔

ان شہریوں کیلئے کشمیر کے دو افراد نے رضاکارانہ طور پر کتابیں اور سینیٹری پیڈز دستاب کئے ہیں۔ انکے اس قدم کی کشمیر میں سراہنا کی جا رہی ہے۔

شیخ اعجاز احمد نے ایک ہزار کتابیں جبکہ عاقب پیرزادہ نے خواتین کیلئے سینیٹری پیڈز فراہم کئے۔

کورونا وائرس وبا کے وقت رضاکارانہ کام
انہوں نے اس رضاکارانہ قدم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس وبا لوگوں کیلئے پریشانی کا سبب بنا ہے اور قرنطینہ کشمیر میں ہزاروں لوگوں کو الگ رکھا گیا ہے۔شیخ اعجاز نے بتایا کہ انہیں خیال آیا کہ قرنطینہ میں رکھے گئے شہریوں کیلئے وہ کتابیں دستیاب کرائیں تاکہ وہ اپنا وقت کتابوں میں صرف کرکے کسی ذہنی پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔عاقب پیرزادہ نے بتایا کہ جن خواتین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ان کو وہاں حفظان صحت کے متعلق پریشانیاں ہو سکتی ہے اور انکی اس پریشانی کو دور کرنے کیلئے انہوں انکے لئے سینیٹری پیڈز فراہم کئے ہیں۔تاحال جموں و کشمیر میں چار ہزار شہریوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ چار افراد کے ٹیسٹ کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔جموں و کشمیر میں سرکار کی طرف سے اس وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے گزشتہ چار روز سے بندشیں عائد کی گئی ہیں جس کے باعث بیشتر لوگ اپنے گھروں میں ہی محدود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.