آج پنجاب کے شہر جالندھر سے جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے 60 کشمیری نوجوان دو بسوں میں اپنے گھروں کو واپس آئے۔ یہ حکومت پنجاب اور حکومت جموں و کشمیر کی کاوشوں سے ممکن ہوا ہے۔
دیگر ریاستوں کے بہت سے مزدور جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب میں پھنسے ہوئے تھے اپنے گھروں کو واپس جانا چاہتے تھے۔ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایسے 60 افراد اپنے گھروں کو جانے پر سکون کی سانس لی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو سردیوں کے دوران پنجاب میں کام کرنے آتے ہیں اور گرمیوں میں واپس جاتے ہیں۔ لیکن اس بار یہ لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب میں ہی پھنس گئے تھے۔گھر واپسی پر ان لوگوں نے حکومت پنجاب اور جموں و کشمیر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔