ETV Bharat / state

Kashmiri YouTuber Arrested: کشمیری یوٹیوبر فیصل وانی گرفتار - nupur sharma beheading vfx vedio

جموں و کشمیر پولیس نے کشمیری یوٹیوبر فیصل وانی کو بی جے پی کی برطرف شدہ ترجمان نوپور شرما کا سر قلم کرنے والا گرافکس ویڈیو اپلوڈ کرنے پر گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس نے انہیں امن وامان بگاڑنے کی دفعات کے تحت گرفتار کیا ہے۔Kashmiri YouTuber faisal Wani Arrested

jk police arrests Kashmiri YouTuber Faisal Wani , who  enacted the beheading of nupur sharama
کشمیری یوٹیوبر فیصل وانی گرفتار
author img

By

Published : Jun 11, 2022, 5:58 PM IST

Updated : Jun 11, 2022, 8:06 PM IST

سرینگر: سرینگر کے صفا کدل کے رہنے والے یوٹوبر فیصل وانی کو جموں و کشمیر پولیس نے ہفتے کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کی معطل ترجمان نوپور شرما کا گرافکس ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ اس گرافک ویڈیو میں وہ نوپور شرما کا سر قلم کرنے ترغیب دے رہا ہے۔ وانی نے تاہم یہ ویڈیو ہتادیا اور اس پر معافی بھی مانگی۔ Kashmiri YouTuber faisal Wani Arrested

سرینگر پولیس کے سینیئر سپرنڈنٹ راکیش بلوال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "وانی صفا کدل کے رہنے والے ہیں اور اسے آج وہیں سے گرفتار کر کے صفا کدل تھانے میں رکھا گیا ہے۔" اُنہوں مزید بتایا کہ "فیصل کو امن وامان بگاڑنے سے متعلق قانونی دفعات 505,506 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔''

وہیں راکیش بلوال نے عوام سے کی کہ تشدد کو ہوا دینے والے ویڈیوز یا پوسٹس سوشل میڈیا پر شائع کرنے سے پرہیز کریں۔

واضح رہے کہ کشمیری یوٹیوبر نے گرافک ویڈیو جسے وی ایف ایکس کہتے ہیں بنا کر سابق بی جے پی ترجمان نوپور شرما کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا۔ بعد میں یوٹیوبر نے گرافک ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا۔

Nupur sharma Beheading vfx video

وانی کا یہ ویڈیو خوب وائرل ہوگیا جس کے بعد اسکے خلاف ٹوٹر پر ایک مہم چلائی گئی۔ بعد میں وانی جو دیپ پین فٹنیس نام سے یوٹیوب چینل چلاتے ہیں، نے اپنے ویڈیو کے لیے معافی بھی مانگی۔ اپنے معافی والے ویڈیو میں وانی نے کہا تھا کہ "میرا ویڈیو کچھ ہی دیر میں وائرل ہو گیا تھا۔ ہاں ویڈیو میں نے بنایا ہے لیکن میرا کوئی برا ارادہ نہیں تھا۔ میں نے ویڈیو ڈیلیٹ کر دیا ہے اور اگر کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔" انہون نے معافی والے ویڈیو کو بھی وائرل کرنے کی اپیل کی۔

مسلم علماء کی جانب سے اپیل کی جارہی ہے کہ نوجوان نوپور شرما کے اہانت آمیز بیان کے ردعمل میں تہزیب و شائستگی کے دامن کو تھامے رکھیں اور ایسی کوئی حرکت نہ کریں جس سے مسمانوں کے کردار پر کوئی آنچ آجائے۔ دانشوروں نے تاہم حکومت سے اپیل کی کہ نوپور شرما کو فوراً گرفتار کیا جانا چاہئے۔ ابھی تک نوپور شرما کی گستاخانہ باتوں کے ردعمل میوں ہونے والے ملک گیر احتجاج میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں طاقت کا استعمال کیا اور دو مسلم احتجاجیوں کو ہلاک کردیا۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jun 11, 2022, 8:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.