ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے نوجوان قابل اور باصلاحیت: منوج سنہا

author img

By

Published : Jul 18, 2021, 10:54 PM IST

منوج سنہا نے کہا: 'میں مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانیں دینے والے تمام بہادر فوجیوں اور اُن کے اہل خانہ کی ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں'۔

Manoj Sinha
منوج سنہا

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان فطری طور پر قابل اور باصلاحیت ہیں اور انتظامیہ انہیں صحیح پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

اس سلسلے میں بہت سے تاریخی فیصلے لئے گئے ہیں جن میں آئندہ ہفتوں میں یونین ٹریٹری کی تمام پنچایتوں میں یوتھ کلبوں کا قیام شامل ہیں۔

منوج سنہا نے یہ باتیں اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'عوام کی آواز' کے دوران کہیں۔ یہ پروگرام آل انڈیا ریڈیو کے تمام مقامی اور پرائمری چینلوں پر نشر ہوتا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کرگل وجے دیوس کے سلسلے میں سیکورٹی فورسز کے بہادر فوجیوں اور شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا: 'میں مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانیں دینے والے تمام بہادر فوجیوں اور اُن کے اہل خانہ کی ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'آج ترنگا فخر سے لہرا رہا ہے اور جموں و کشمیر ہمارے فوجیوں کی بہادری کی وجہ سے ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے'۔

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو سول سروسز اور دیگر امتحانات کی کوچنگ مہیا کرنے کے لئے یونین ٹریٹری حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی 'پرواز' سکیم پر بھی بات کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہمارے بچوں کو بہترین کوچنگ سہولیات فراہم کی جائیں کیوں کہ تعلیم کے میدان میں ترقی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'مشن یوتھ' کے تحت انتظامیہ نے 400 ڈینٹل سرجنوں کو اپنے کلینک شروع کرنے کے لئے مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پروگرام میں 800 پیرا میڈیکس کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے گزشتہ ایک ماہ میں زائد از چھ ہزار تجاویز حاصل کرنے پر کہا کہ لوگوں نے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور عوامی شراکت کے ساتھ کام کرنے کے لئے حکومت کی وابستگی کو مستحکم کیا ہے۔ اس طرح 'جن بھاگیداری' کو تقویت ملی ہے جو ترقیاتی ایجنڈے کا سنگ بنیاد ہے۔

تعلیمی شعبے میں اِصلاحات سے متعلق مشوروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تمام تجاویز بہت دلچسپ ہیں اور ان کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ انتظامیہ جامع نقطہ نظر کے ساتھ تعلیم کے میدان میں ترقیاتی تبدیلیاں کرنے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.