ETV Bharat / state

Mehbooba Tweets For Help; CGI Jeddah Responds: سعودی میں فوت نوجوان کی میت کشمیر لانے کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 7:10 PM IST

Updated : Sep 28, 2023, 7:46 PM IST

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سعودی عرب میں حادثہ کے دوران فوت ہوئے رعناواری، سرینگر کے ایک نوجوان کے جسد خاکی کو وطن واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ محبوبہ مفتی کے مطالبے پر سی جی آئی جدہ نے کہا کہ اس ضمن میں پہلے ہی این او سی جاری کی جا چکی ہے۔

سعودی میں فوت نوجوان کی میت کشمیر لانے کا مطالبہ

سرینگر (جموں و کشمیر): سعودی عرب میں سڑک حادثے کے دوران ہلاک ہونے والے سرینگر کے نوجوان کی لاش کو وطن واپس لانے کے لیے جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سربراہ محبوبہ مفتی نے جمعرات کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی مدد طلب کی۔ سی جی آئی جدہ کی جانب سے ٹویٹ کیے جانے اور این او سی جاری کرنے پر محبوبہ نے سی جی آئی جدہ کی ستائش کی ہے۔

سماجی رابطہ گاہ ایکس پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا: ’’(پائین شہر سرینگر کے) رعناواری سے تعلق رکھنے والے عادل شعبان، سعودی عرب میں ایک المناک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ غمزدہ خاندان اپنے لخت جگر کی تدفین کے لیے میت کو واپس وطن لانے کے لئے شدت سے بے چین ہے۔‘‘ محبوبہ مفتی نے وزارت خارجہ سمیت وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے متوفی کی جسد خاکی کو واپس وطن لانے کے حوالہ سے مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ادھر، سعودی شہر جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا (سی جی آئی) نے محبوبہ مفتی کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے ’’جناب عادل شعبان کے افسوسناک انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ مقامی تدفین کے لیے این او سی آج یعنی 28 تاریخ کو پہلے ہی جاری کی جا چکی ہے۔‘‘ سی جی آئی کے ’فوری جواب‘ پر محبوبہ مفتی نے سی جی آئی جدہ کی ستائش کی ہے۔ محبوبہ مفتی نے ایکس پر سی جی آئی جدہ کے پوسٹ کے جواب میں کہا: ’’فوری جواب کے لیے آپ کا شکریہ۔‘‘

مزید پڑھیں: Kulgam Youth Dies in Saudi سعودی میں کشمیری نوجوان کی موت، اہل خانہ نے قتل کا شبہ ظاہر کیا

سرینگر کے رعناواری علاقے سے تعلق رکھنے والے عادل شعبان نامی ایک نوجوان حال ہی میں کسب معاش کے لئے سعودی عرب گئے تھے تاہم وہاں اس کی ایک سڑک حادثے میں موت واقع ہو گئی۔ سعودی عرب میں عادل کے انتقال کی خبر اہل خانہ کو پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔

Last Updated : Sep 28, 2023, 7:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.