ETV Bharat / state

Kashmiri Vlogger Aqib Malik لوگوں کو باخبر رکھنے کیلئے عاقب فیس بک پر کیا الگ کررہے ہیں - social media vloggers

عاقب ملک نے کشمیر سے کنیا کماری تک ملک کی مختلف منڈیوں کا دورہ کر کے وہاں سے نہ صرف مختلف میوہ جات اور سبزیوں کی اصل ریٹ اپنے فیس بک صارفین تک پہنچائی بلکہ کشمیر کے میوہ جات خاص کر سیب کی قیمتوں کے بارے میں بھی یہاں کے میوہ کاشت کاروں کو آگاہ کیا۔

Kashmiri Vlogger Aqib Malik
کشمیری وی لاگر عاقب ملک
author img

By

Published : Mar 11, 2023, 3:43 PM IST

Updated : Mar 11, 2023, 8:18 PM IST

لوگوں کو باخبر رکھنے کیلئے عاقب فیس بک پر کیا الگ کررہے ہیں

سرینگر:دور حاضر میں انٹرنیٹ پر مشہور ہونا بہت آسان ہے،لیکن پہچان بنانا زرا مشکل ہے۔ آج ہم آپ کو ایسے نوجوان سے ملانے جارہے ہیں جوکہ سوشل میڈیا پر نہ صرف اپنی ایک الگ پہچان بنا چکے ہیں بلکہ عام لوگوں تک بہتر معلومات بھی پہنچا رہے ہیں۔عاقب ملک گذشتہ ایک برس سے ویثرن کشمیر کے نام سے فیس بک پیج کے ذریعے الگ الگ منڈیوں سے مختلف سبزیوں اور میوہ جات وغیرہ کی اصل قیمت لوگوں تک پہنچاتے ہیں، تاکہ عام لوگ کو روزمرہ استعمال ہونے والی ان اشیاء کی قیمتوں کے بارے میں صحیح جانکاری مل سکے۔

عاقب ملک نے کشمیر سے کنیا کماری تک ملک کی مختلف منڈیوں کا دورہ کر کے وہاں سے نہ صرف مختلف میوہ جات اور سبزیوں کی اصل ریٹ اپنے فیس بک صارفین تک پہنچائی بلکہ کشمیر کے میوہ جات خاص کر سیب کی قیمتوں کے بارے میں بھی یہاں کے میوہ کاشت کاروں کو آگاہ کیا۔پہاڑی ضلع شوپیاں کے رہنے والے27 برس کے عاقب ملک نے ایم ایس سی کیا ہے۔کچھ الگ کرنے کی چاہ لئے عاقب نے گذشتہ برس اپنے فیس بک پیج کا آغاز کیا اور آج کی تاریخ میں عاقب کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد فالورسز ہیں۔

عاقب صبح سویرے الگ الگ منڈیوں میں جاکر بیوپاریوں سے مل کر قیمتیں معلوم کرتے ہیں تاکہ عام خریدار کو فروٹ یا سبزی خریدتے وقت دھوکہ دہی کا شکار نہ ہونے پڑے۔ سبزی اور میوہ کی قیمتیں بھی ایک جیسی نہیں رہتی ہیں۔ قمیتوں میں ہر دن اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملتا۔عاقب ملک کہتے ہیں کہ اس طرح کی پہل سے ایک عام صارف کو معلومات حاصل ہو پاتی ہے بلکہ میوہ یا سبزی کاشت کار کو بھی جانکاری فراہم ہوتی ہے کہ کس منڈی کون سی ریٹ ہے۔

مزید پڑھیں: Kashmir Female Vlogger Tasiya Tariq کشمیر کی پہلی خاتون فوڈ وی لاگر تاثیہ طارق

عاقب ملک فیس بک کے ذریعے کشمیر کے میوہ جات کے علاوہ بیرون ممالک سے درآمد ہونے والے میوہ جات کے بارے میں بھی بتاتے رہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں صارفین کو ہر ایک چیز کی جانکاری یا قیمت کے بارے میں معلومات تو حاصل ہو پاتی ہے لیکن میوہ جات اور سبزیوں کی قیمتوں کے بارے میں جانکاری نا کے برابر دستیاب ہے۔ٹیکنالوجی نے جب ترقی کی مزید منزلیں طے کیں، تو سوشل میڈیا جیسا باکمال شعبہ وجود میں آیا،جس نے ابلاغ کا انداز ہی بدل دیا۔ٹوئیٹر،واٹس ایپ، یوٹیوب اور فیس بک جیسے پلیٹ فارم نے عام آدمی کی زندگی میں جو انقلاب برپا کیا اس کی نظر نہیں ملتی۔

Last Updated : Mar 11, 2023, 8:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.