مسرور عباس میر کے برآمد ہونے پر والد محمد عباس میر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میری مسرور سے بات ہوئی ہے وہ صحیح سلامت ہے۔گزشتہ روز مسرور عباس میر کو ڈھونڈنے کی اپیل کرنے والے اے ایم یو میں زیر تعلیم کشمیری سینئر طلباء نے بھی مسرور کے مل جانے پر اے ایم یو، علیگڑھ انتظامیہ، علیگڑھ پولیس سمیت کشمیر پولیس کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا ابھی یہ نہیں معلوم چل پایا ہے وہ کشمیر کیوں اور کیسے پہونچا نادانی میں پہنچ گیا ہو کیونکہ وہ دسویں جماعت کا طالب علم ہے ابھی چھوٹا ہے، اللہ کا شکر ہے کے وہ مل گیا اور صحیح سلامت ہے ہماری بات بھی ہوئی ہے۔
اے ایم یو میں زیر تعلیم کشمیر طالب علم مسرور عباس جو گزشتہ دو روز سے لاپتہ تھے آج وہ جموں و کشمیر کے ضلع سوپور میں بر آمد ہوئے، یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے ٹیلی فون پر یہ دی اطلاع کہ لاپتہ طالب علم اپنے گھر سوپور پہنچ گئے۔ مسرور عباس اے ایم یو کے سٹی ہائی اسکول میں دسویں جماعت کا طالب علم ہے۔ گزشتہ روز مسرور کے والدین علیگڑھ پہچے اور آج مسرور اپنے گھر کشمیری پہنچا۔ Missing AMU student traced, being questioned by police in Sopore
واضح رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں زیر تعلیم گزشتہ دو روز سے لاپتہ کشمیری طالب علم مسرور عباس میر سے متعلق علیگڑھ ایس پی سٹی نے بتایا کہ علیگڑھ ریلوے اسٹیشن کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا تھا۔
طالب علم مسرور عباس میر سے متعلق ایس پی سٹی کلدیپ گناوت نے بتایا کہ لاپتہ طالب علم کے راشتےدار کی جانب سے دی گئی گمشدگی کی تحریر کے بنا پر سول لائن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔معاملہ کے تعلق سے یہ اطلاع ملی تھی کہ وہ اپنے ساتھ اپنے رشتے دار کا اے ٹی ایم کارڈ بھی لے گیا تھا، جس سے صبح تقریباً 9:15 بجے رام گھاٹ روڈ پر واقع اے ٹی ایم سے 5000 روپے نکالے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ یہ ٹرین سے اکیلا کہیں گیا ہے۔ اس سلسلے میں 3 ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری سینئر طلباء نے گزشتہ روز اے ایم یو اور علیگڑھ انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ وہ لاپتہ طالب علم مسرور عباس میر کو جلد سے جلد ڈھونڈنے میں مدد کریں۔
مسرور عباس میر کے برآمد ہونے پر والد محمد عباس میر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میری مسرور سے بات ہوئی ہے وہ صحیح سلامت ہے۔
گزشتہ روز مسرور عباس میر کو ڈھونڈنے کی اپیل کرنے والے اے ایم یو میں زیر تعلیم کشمیری سینئر طلباء نے بھی مسرور کے مل جانے پر اے ایم یو، علیگڑھ انتظامیہ، علیگڑھ پولیس سمیت کشمیر پولیس کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا ابھی یہ نہیں معلوم چل پایا ہے وہ کشمیر کیو اور کیسے پہنچا ہو سکتا ہے نادانی میں پہنچ گیا ہو کیونکہ وہ دسویں جماعت کا طالب علم ہے ابھی چھوٹا ہے، اللہ کا شکر ہے کے وہ مل گیا اور صحیح سلامت ہے ہماری بات بھی ہوئی ہے مسرور عباس میر سے۔
واضح رہے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سٹی ہائی اسکول میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم کشمیر سے تعلق رکھنے والا طالب علم مسرور عباس میر ولد جناب محمد عباس میر گزشتہ دو روز سے لاپتہ تئا۔ یونیورسٹی پراکٹر دفتر اور علیگڑھ سول لائن تھانے میں اس کے گمشدگی کی رپورٹ درج کروادی گئی تھی۔
طالب علم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
طالب علم کا نام: مسرور عباس میر ولد جناب محمد عباس میرپتہ: گاؤں بوہاری پورہ، سوپور، ضلع بارہمولہ، جموں و کشمیررنگ میلا، قد 5 فٹ 10 انچ، کپڑے سبز سویٹر، ہلکے گلابی رنگ کی شرٹ اور سبز پتلون پہنے ہوئے۔اے ایم یو سٹی اسکول میں دسویں جماعت سیکشن A2 کا طالب علم ہے۔
مزید پڑھیں:Kashmiri AMU Student Goes Missing کشمیری طلباء نے لاپتہ طالب علم کو ڈھونڈنے تیزی لانے کی اپیل کی