ETV Bharat / state

Ravinder Raina Slams Rahul Gandhi کشمیر کے لوگوں نے بھارت جوڑو یاترا کو مسترد کیا ہے، رویندر رینا

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 10:41 PM IST

رویندر رینا نے بھارت جوڑو یاترا کو لیکر راہل گاندھی پر سخت تنیقد کی ہے۔ انہوں کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کو کشمیر کے لوگوں نے مسترد کرکے اُس سے دوری بنائی رکھی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں: جموں وکشمیر بھارتیہ جنتاپارٹی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے جمعے کے روز کہاکہ کشمیر کے لوگوں نے بھارت جوڑو یاترا کو مسترد کیا یہی وجہ ہے کہ اب کانگریس لیڈران سیکورٹی کا بہانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ راہول گاندھی کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو کشمیر کے لوگوں نے مسترد کرکے اُس سے دوری بنائی رکھی۔ اُن کے مطابق راہول گاندھی نے سیکورٹی کو بہانہ بنا کر یاترا کو منسوخ کیا۔

کشمیر کے لوگوں نے بھارت جوڑو یاترا کو مسترد کیا ہے، رویندر رینا

رویندر رینا نے مزید بتایا کہ راہول گاندھی کی یاترا کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب عوام نے راہول گاندھی اور کانگریس کا ساتھ چھوڑ دیا تو سیکورٹی کا بہانہ بنا کر یاترا کو ہی منسوخ کیا گیا۔ بھاجپا صدر کے مطابق کشمیر کے لوگ حب الوطنی سے سرشار ہیں لہذا انہوں نے راہول گاندھی کی اس یاترا سے دوری بنائی رکھی۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ اور راشد علوی فوج اور ملک کے خلاف زہر اگل رہے ہیں جو ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہاکہ راہول گاندھی اور کانگریس کو یہ غلط فہمی تھی کہ وہ ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے کشمیر کے لوگوں کو یاترا میں شامل کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کانگریس نے فوج کے خلاف زہر اگلا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کشمیر کے لوگوں نے یاترا سے دوری بنائی رکھی۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا میں عمرعبداللہ نے حصہ لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.