ETV Bharat / state

Kashmir Eco Tourism: ’کشمیر کی سیاحت ایکو ٹورزم سے محفوظ رہے گی‘ - جموں و کشمیر میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ

جموں و کشمیر میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالہ سے انتظامیہ سمیت محکمہ ٹورزم کی جانب سے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاہم سیاحت سے جڑے افراد کی جانب سے ماحولیات کے تحفظ کو برقرار رکھنے کے لئے سیاحوں کی آمد کو ریگولیٹ اور ایکو ٹورزم کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 8:10 PM IST

کشمیر کی سیاحت ایکو ٹورزم سے محفوظ رہے گی

سرینگر (جموں کشمیر) : کشمیر میں حکومت سیاحت کو اس تیزی سے فروغ دے رہی ہے کہ رواں برس اب تک یہاں ایک کروڑ سے زائد سیاح سیر و تفریح کے لئے آ چکے ہیں۔ جبکہ محکمہ سیاحت نے مزید 75 مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کی شروعات کی ہے۔ تاہم کشمیر کے سیاحتی مقامات پر اس طرح دباؤ بڑھ رہا ہے کہ سیاحت سے منسلک افراد سیاحوں کی آمد کو ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

پہلگام، سونہ مرگ، گلمرگ جیسے معروف سیاحتی مقامات پر اس بہتات سے ہوٹل تعمیر کئے گئے ہیں کہ ان مقامات پر اب زمین جیسے معدوم ہو گئی ہے۔ اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کی سرکار میں اس سطح کی پہنچ ہے کہ ہوٹل بنانے پر اعتراض کرنے والے افسران کو منتقل کرکے انکا منہ بند کیا جاتا ہے۔ حالیہ دنوں ایل جی انتظامیہ نے پہلگام کے چیف ایگزیکیٹو افسر (سی ای او) سید سجاد قادری کو ہوٹل بنانے کی مخالفت کرنے پر دو سال کے لئے لداخ ٹرانسفر کیا۔ مذکورہ افسر نے ایک اثر و رسوخ والے شخص کا پہلگام میں تعمیر ہو رہے ہوٹل میں خلاف ورزی پر اننت ناگ کے ضلع مجسٹریٹ کو آگاہ کیا تھا اور اس ہوٹل کو منہدم کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔

شعبہ سیاحت سے منسلک افراد کے مطابق کشمیر کی سیاحت کو یہاں کے امن و امان سے جوڑا جا رہا ہے جس سے یہاں آنے والے سیاحوں پر کوئی حد عائد نہیں کی جا رہی ہے یعنی سیاحوں کو ریگولیٹ نہیں کیا جا رہا ہے۔ شعبہ سیاحت سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو یہاں کے نازک ماحول اور سیاحتی مقامات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایکو ٹورزم (Eco-tourism) کو فروغ دینا چاہئے تاکہ سیاحت بھی جاری رہے اور ماحول کی حفاظت بھی ہو۔

مزید پڑھیں: JK to Witness 20 Million Tourists in 2023 رواں برس دو کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع، منوج سنہا

کشمیر کے محکمہ سیاحت کے ناظم / ڈائریکٹر راجہ یعقوب فاروق نے بتایا کہ انتظامیہ سیاحتی مقامات کے ماحول کو بچانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے اور ایکو ٹورزم کو فروغ دینے کا منصوبے بنا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.