سرینگر: مرکزی سرکار کشمیر میں رہائش پزیر سکھوں اور کشمیری پنڈتوں، جو ناسازگار حالات کے باجود وادی میں ہی مقیم رہے، کو او بی سی (Other Backward Classes) کے زمرے کے تحت ریزرویشن دینے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ جموں و کشمیر میں پہاڑی اور دیگر طبقوں کو از سر نو ریزرویشن دینے کے لئے تشکیل شدہ سابق جسٹس جی ڈی شرما کمیشن نے سکھوں اور کشمیری پنڈتوں کو او بی سی کے زمرے میں ریزرویشن دینے کی سفارش کی ہے۔ Kashmiri Pandits Sikhs Likely to get OBC Resevation
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی سرکار اس آبادی کو ریزرویشن دینے پر سنجیدہ ہے اور آنے والے دنوں میں اس کا اعلان ہوگا۔ ای ٹی وی بھارت کو آل پارٹیز سکھ کاڈنیشن کمیٹی کے صدر جگموہن سنگھ رانا نے فون پر بتایا کہ انہوں نے کئی برسوں سے قومی اقلیتی ایکٹ (نیشنل مائنارٹی ایکٹ) کو جموں کشمیر میں لاگو کرنے کے مطالبات کئے تھے تاہم اب سرکار انہیں او بی سی زمرے میں شامل کرنے پر سنجیدہ ہے۔ OBC Reservation for Kashmiri Pandits
انہوں نے کہا کہ سکھ لیڈران جی ڈی شرما کمیشن سے بھی ملاقی ہوئے تھے اور سِکھ برادری کے لیے نیشنل اقلیتی ایکٹ لاگو کرنے کے مطالبات کئے تاہم اب سکھوں کو او بی سی زمرے میں ریزرویشن دینے کی سفارشات کے متعلق غور و فکر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ کئی سکھ وفود کمیشن سے ملے اور ریزرویشن کا مطالبہ کیا تھا۔
کشمیری پنڈت چنی لال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’وادی میں نوے کی دہائی کے اوائل میں ناسازگار حالات کے باجود آٹھ سو کشمیری پنڈت کنبوں نے ہجرت نہیں کی بلکہ یہیں مقیم رہے اور ان میں بیشتر پنڈت سرینگر میں عارضی رہائش گاہوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔ چنی لال کا کہنا ہے کہ اس آبادی نے مصیبت زدہ زندگی گزاری جس کے باوجود سرکار نے ان کی کوئی معاونت نہیں کی۔ Kashmiri Pandits on OBC Reservation
انکا کہنا ہے کہ ’’وادی میں مقیم کشمیری پنڈت آبادی کو پی ایم پکیج سے بھی محروم رکھا گیا لیکن اگر اب سرکار ریزرویشن کے متعلق غور کر رہی ہے یہ خوش آئند بات ہے۔‘‘ ادھر، سکھ لیڈر اور پی ڈی پی ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’سرکار کا یہ فیصلہ صحیح ہے کیوں کہ سکھ آبادی بھی ناسازگار حالات کے شکار ہوئے ہیں۔ ‘‘ Sikh Leader on OBC Reservation
قابل ذکر ہے کہ مرکزی سرکار نے جموں کشمیر میں پہاڑی آبادی کو درجہ فہرست قبیلہ میں شامل کرنے کا اعلان کرکے انہیں بھی ریزرویشن کے زمرے میں رکھا۔ سرکار نے جی ڈی شرما کمیشن سفارشات کے تحت جموں کشمیر میں پندرہ مزید ذاتوں کو درجہ فہرست زمرے میں شامل کیا ہے اور او بی سی زمرے میں ترمیم کے بعد سکھوں اور کشمیری پنڈتوں کو شامل کررہی ہے۔ OBC Reservation for Kashmiri Sikhs
اس کے علاوہ جموں صوبے میں مغربی پاکستانی مہاجرین (ویسٹ پاک ریفیوجیز) کو بھی درجہ فہرست ذات کے دائرے میں شامل کیا گیا ہے۔ وہیں سابق ریاست میں کئی ذاتوں اور آبادی کو ریزرویشن حقوق حاصل تھے۔ مرکزی سرکار نے اب جموں کشمیر میں ریزرویشن کا دائرہ وسیع کر دیا ہے جس سے قریبا 80 لاکھ آبادی کو ریزرویشن کے زمرے میں شامل کیا جا رہا ہے۔
- مزید پڑھیں: Supreme Court Stays OBC Reservation: مہاراشٹر الیکشن میں او بی سی ریزرویشن پر سپریم کورٹ کی روک
کئی مبصرین کا ماننا ہے کہ جموں و کشمیر کی 1.25 کروڑ آبادی میں اگر اسی لاکھ کو ریزرویشن دی جا رہی ہے تو پھر جنرل کیٹیگری آبادی کو سرکاری نوکریاں حاصل کرنا اور تعلیمی اداروں میں داخلہ ملنا مشکل ہوجائے گا۔