ETV Bharat / state

Kashmiri Musical Programme: سرینگر میں کشمیری موسیقی پر مبنی پروگرام

’’بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں کو رواں برس ستمبر کے مہینے میں جموں میں منعقد ہونے والے عالمی فلم فیسٹیول میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا بھی موقع فراہم کیا جائے گا۔‘‘

۱
کشمیری موسیقی پر مبنی پروگرام کا انعقاد
author img

By

Published : Jul 8, 2022, 9:29 PM IST

سرینگر: کشمیری زبان کو فروغ دینے کی غرض سے ’ومید تھیٹر گروپ‘ نے سرینگر کے ٹیگور ہال میں کشمیری موسیقی پر مبنی ایک پروگرام کا انعقاد کیا Kashmiri Musical Programme Held at Tagore Hall Srinagar منتظمین کے مطابق اس کا مقصد نئی نسل کو کشمیری زبان اور ثقافت سے روشناس کرانا ہے۔ موسیقی پروگرام میں نو عمر لڑکیوں نے حصہ لیا اور کشمیری موسیقی اور نغموں پر اپنے رقص کے ہنر دکھائے۔

نوعمر فنکاروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کشمیری زبان اور ثقافت پر مبنی پروگرام میں شرکت کرنے سے حوصلہ افزائی مل رہی ہے۔ Kashmiri Musical Programme in Srinagar انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔ پروگرام میں شریک افراد موسیقی سے لطف اندوز ہوئے اور فنکاروں کو داد دی۔

پروگرام کو منعقد کرنے والے ’’ومید تھیٹر گروپ‘‘ کے بانی روہت بھٹ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیری زبان و ادب کو فروغ دینے کے مقصد سے ایسے پروگرامز کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں نو عمر فنکاروں کو پرفارم کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام میں شرکت کرنے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں کو رواں برس ستمبر کے مہینے میں جموں میں منعقد ہونے والے عالمی فلم فیسٹیول میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا بھی موقع فراہم کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.