ETV Bharat / state

Shash Rang Festival In Srinagar سرینگر میں تین برس بعد "شش رنگ فیسٹول" کا اہتمام - جموں وکشمیر اکیڈامی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز

موسیقی کے اس پروگرام میں کشمیر کے معروف اور نوجوان فن کاروں نے اپنے فن سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ شش رنگ میں کشمیری موسیقی کے مختلف رنگوں کو پیش کیا گیا جس میں صوفیانہ موسیقی،فوک ،چکری، کشمیری رؤف اور کشمیری غزلیں وغیرہ شامل ہیں۔

Kashmiri -music-festival-shash-rang-organised-after-three-years-in-srinagar
سرینگر میں تین برس بعد "شش رنگ فیسٹول" کا اہتمام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 3:32 PM IST

Updated : Sep 21, 2023, 4:51 PM IST

سرینگر میں تین برس بعد "شش رنگ فیسٹول" کا اہتمام

سرینگر:جموں وکشمیر اکیڈامی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز اور کشمیر میوزک کلب کے باہمی اشتراک سے بدھ کے روز ٹیگور ہال سرینگر میں شش رنگ کے نام سے کشمیری موسیقی پر منبی پر ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں سیکرٹری ٹورازم اور کلچر سید عابد رشید شاہ نے خاص مہان کے طور پر شرکت کی جبکہ فن،ادب اور آرٹ سے وابستہ اہم شخصیات کی ایک کہکشاں بھی تقریب میں موجود تھیں۔
موسیقی کے اس پروگرام میں کشمیر کے مشہور نامور اور نوجوان فن کاروں نے اپنے فن سے حاضرین کو محظوظ کیا۔شش رنگ میں کشمیری موسیقی کے مختلف رنگوں کو پیش کیا گیا جس میں صوفیانہ موسیقی،فوک ،چکری اور کشمیری رؤف، کشمیری غزلیں وغیرہ شامل ہیں ۔
اس موقعے پر حاضرین نے شش رنگ میں پیش کیے گیے سبھی رنگوں کو بے حد پسند کیا بلکہ کہا کہ اس طرح کے پروگرام کشمیری زبان کو آبیاری کرنے میں بھی بے حد اہم رول ادا کرتے ہیں۔
شش رنگ موسیقی کے اس پروگرام کا اہتمام تین برس کے بعد کیا گیا۔ اگرچہ شش رنگ ہر سال منعقد کیا جاتا تھا تاہم کووڈ کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے جب موسیقی کے الگ الگ صنفوں کو ایک ساتھ سننے کا موقع فراہم کیا گیا۔
اس موقعے پر سکریٹری ٹورزام سید عابد رشید شاہ نے کہا کہ ایسی تقریبات کشمیری ثقافت یہاں کے تہذیب و تمدن کو نئی نسل تک پہنچانے میں اہم رول کرتی ہیں۔ وہیں دوسری جانب کشمیر کے ابھرتے ہوئے فنکاروں کو اپنی فنی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کا موقع بھی فراہم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

منتظم ،کشمیر میوزک کلب کے بانی اور گلوکار وحید جیلانی نے اس موقعے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ شش رنگ کے ذریعے ہم کشمیری موسیقی کو فروع دینے کی کوشش کرتے ہیں، وہیں ان فنکاروں اور موسیکاروں کو حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو کہ کشمیری سنگیت کو آگے لے جانے میں بھرپور کوششیں کرتے رہتے ہیں۔تقریب کے آخر پر کئی فنکاروں اور موسیکاروں کو حوصلہ افزائی کے طور انعامات سے بھی نوازا گیا۔

Last Updated : Sep 21, 2023, 4:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.