ETV Bharat / state

Journalist Majid Hyderi Arrested: صحافی ماجد حیدری گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 12:44 PM IST

Updated : Sep 15, 2023, 5:08 PM IST

نیوز چینلز پر مباحثوں میں شرکت کرنے والے سینئر صحافی کو دوران شب ’’گھسیٹ کر گرفتار‘‘ کرنے کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مذمت کی ہے۔

a
a
  • FIR No 88/2023 U/S 120-B, 177,386,500 of IPC registered in Sadder PS on basis of order issued by Hon’ble court of JMIC Srinagar. One Majid Hyderi S/o Jahangir Hyderi R/o Peerbagh arrested for criminal conspiracy, intimidation, extortion, giving false information, defamation etc.

    — Srinagar Police (@SrinagarPolice) September 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سرینگر: جموں کشمیر پولیس نے صحافی ماجد حیدری کو مجرمانہ سازش، ڈرانے اور دھمکانے، بھتہ خوری، غلط معلومات فراہم کرنے اور ہتک عزت کے الزامات میں گرفتار کیا ہے۔ سرینگر پولیس نے سماجی رابھی سائٹ ایکس (X) پر اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ماجد حیدری کے خلاف جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگر کے احکامات کے بعد ایف آئی آر زیر نمبر 88/2023 انڈین پینل کوڈ کی دفعات 120B,177، 386 اور 500 دائر کئے گئے اور انہیں گرفتار کیا گیا۔

ماجد حیدری، سرینگر کے پیر باغ علاقے میں رہتے ہیں اور پولیس ذرائع کے مطابق دوران شب ان کو گھر سے گرفتار کیا گیا ہے اور سرینگر کے صدر پولیس تھانہ میں رکھا گیا ہے۔ ماجد حیدری سینئر صحافی ہیں اور کئی نیوز چنلز میں مباحثوں میں حصہ لیتے ہیں۔ ماجد حیدری کی گرفتاری پر جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیں: یو ایس پریس کلب کی کشمیری صحافی کو رہا کرنے کی اپیل

محبوبہ مفتی نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر لکھا کہ ’’ماجد حیدری کی گرفتاری جعلسازوں اور کچھ خفیہ ایجنسیز کے مابین نیکس کا پردہ فاش کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے لکھا کہ جو صحافیوں خرد برد کا پردہ فاش کرتے ہیں ان پر طرح الزامات عائد کرکے انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ماجد حیدری کو دوران شب گھر سے دہشت گرد کی طرح گھسیٹا گیا اور ان کی گرفتاری کے دوران کسی بھی قانون کی پاسداری نہیں کی گئی۔

  • Majid Hyderi’s arrest late last night has exposed the nexus between conmen & certain intelligence agencies. He was dragged from his home like a wanted terrorist without following any legalities. His mother & sister pleaded to see a warrant but this too was denied. This is how…

    — Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) September 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی والدہ اور بہن نے گرفتاری وارنٹ پیش کرنے کی تلقین کی تھی لیکن انکی گزارش کی کوئی پرواہ نہیں کی گئی۔ تاہم پولیس نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا: ’’عدالتی احکامات کے پیش نظر گرفتاری عمل میں لائی گئی اور اس ضمن میں تمام قانونی طریقہ کار پر عمل کیا گیا ہے۔ اور عوام سے ’ذاتی مفادات کے لیے غلط معلومات کی تشہیر کرنے والوں‘ کے جھانسے میں نہ آنے کی اپیل کی جاتی ہے۔‘‘

Last Updated : Sep 15, 2023, 5:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.