سرینگر (جموں کشمیر) : ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اینڈ لداخ نے کشمیر کے جوان سالہ صحافی اور ’’دی کشمیر والا‘‘ پوٹل کے مدیر و بانی فہد شاہ کی ضمانت کو گزشتہ ہفتہ منظوری دی تھی۔ فہد شاہ جموں کے کوٹ بلوال جیل میں قید تھے اور گزشتہ روز انہیں جیل سے رہا کیا گیا۔ فہد شاہ آج سرینگر کے مضافاتی علاقہ صورہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ کی ڈویژن پنچ نے فہد شاہ کی ضمانت منظور کرکے ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔
یاد رہے کہ اپریل سنہ 2022 میں جموں و کشمیر پولیس کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے کشمیر یونیورسٹی کے ایک اسکالر اعلیٰ فاضلی کے خلاف یو اے پی اے تحت مقدمہ درج کیا تھا، فاضلی کا مضمون نومبر 2011 میں ’’دی کشمیر والا‘‘ پوٹل پر شائع ہوا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف اعلیٰ فاضلی کے خلاف کیس درج کیا گیا بلکہ بعد ازاں پورٹل کے مدیر فہد شاہ کو بھی اسی مقدمے کے تحت گرفتار کیا گیا۔ مذکورہ اسکالر کو اس مضمون کے ذریعے ملک کے خلاف نفرت اور اشتعال پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اسی کیس میں گرفتار فہد شاہ کی ضمانت 17نومبور کو ہائی کورٹ میں منظور ہوئی تھی۔ فہد شاہ کوٹ بلوال جیل، جموں میں قید تھے۔
فہد شاہ کی رہائی پر کمیونٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (CPJ) نے فہد شاہ کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر کہا: ’’کشمیری صحافی فہد شاہ جمعرات کو دو سال کی قید کے بعد بالآخر گھر پہنچے۔‘‘ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا: ’’ فہد شاہ کی ضمانت منظور کیے جانے کا خیر مقدم۔ شاہ پر عائد کیے گئے سبھی کیسز کالعدم قرار دئے جانے چاہئے۔‘‘ سی پی جے نے شاہ کے پورٹل پر بھی پابندی ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
Kashmiri journalist Fahad Shah has returned home Thursday after nearly two years in detention on terror charges
— CPJ Asia (@CPJAsia) November 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
CPJ welcomes his release on bail. All charges against Shah must be dropped and the ban on his publication The Kashmir Walla @tkwmag revoked https://t.co/eCjFpf1SRd pic.twitter.com/X7NtyiTNnY
">Kashmiri journalist Fahad Shah has returned home Thursday after nearly two years in detention on terror charges
— CPJ Asia (@CPJAsia) November 23, 2023
CPJ welcomes his release on bail. All charges against Shah must be dropped and the ban on his publication The Kashmir Walla @tkwmag revoked https://t.co/eCjFpf1SRd pic.twitter.com/X7NtyiTNnYKashmiri journalist Fahad Shah has returned home Thursday after nearly two years in detention on terror charges
— CPJ Asia (@CPJAsia) November 23, 2023
CPJ welcomes his release on bail. All charges against Shah must be dropped and the ban on his publication The Kashmir Walla @tkwmag revoked https://t.co/eCjFpf1SRd pic.twitter.com/X7NtyiTNnY
مزید پڑھیں: کشمیری صحافی فہد شاہ کو ملی ضمانت
قابل ذکر ہے کہ سی پی جے سمیت، ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا سمیت کئی قومی و بین الاقوامی صحافی تنظیموں نے فہد شاہ کے علاوہ دیگر کشمیری صحافیوں بشمول سجاد اور آصف سلطان کو مختلف کیسز کے تحت قید کئے جانے پر جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ، مرکزی سرکار کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔ یہ تنظیمیں طویل عرصہ سے کشمیری صحافیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کرتی آ رہی ہیں۔