سرینگر (جموں و کشمیر): کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافی بٹ برہان نے ’’نیوز ایوارڈ کیٹگری‘‘ میں روری پیک ایوارڈز 2022 اپنے نام کیا۔ برہان، جو اس وقت ایوارڈ کی تقریب کے لیے لندن میں ہیں، کو گزشتہ شام ایوارڈ کے لئے فاتح قرار دیا گیا۔ اس ایوارڈ کے لیے دیگر نامزد امیدواروں میں الیگزینڈر (ساشا) ارموچینکو اور پاول کلیموف اور راؤل گیلیگو ابیلان شامل تھے۔ Kashmiri Scribe Bhat Burhan Awarded
برہان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں نے کشمیر کے لیے پہلا باوقار روری پیک ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ (یہ ایوارڈ) ان تمام صحافیوں کے لیے جو خبروں کو منظر عام پر لانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔‘‘ وہیں روری پیک ایوارڈ نے برہان کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ میں کہا کہ ’’ایوارڈ سے سرفراز کیا جانا ایک حقیقی اعزاز اور فخر کی بات ہے، خاص طور پر جب میں ماضی کے باوقار فاتحین کی طویل فہرست پر نظر ڈالتا ہوں۔ مجھے اس بات پر بے حد فخر ہے کہ ایک کشمیری باشندے کی کشمیر پر مبنی رپورٹ روکری پیک ایوارڈ تک جا پہنچی۔‘‘ Kashmiri Journalist won won the Rory Peck Award 2022
گزشتہ برس، برہان نے فری پریس اَن لمیٹڈ کی جانب سے نیو کَمر آف دی ائیر - ہنس ورپلوگ ایوارڈ 2021 بھی جیتا تھا۔
واضح رہے کہ روری پیک ٹرسٹ برطانیہ میں قائم ایک ایسا ادارہ ہے جو دنیا بھر میں فری لانس صحافیوں اور ان کے خاندانوں کو عملی اور مالی مدد فراہم کرتا ہے، بحران کے وقت ان کی مدد کرتا ہے اور انہیں زیادہ محفوظ اور پیشہ ورانہ طور پر کام کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کشمیری صحافی برہان نے اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز 2018 میں کیا۔ انہوں نے کشمیر سمیت بھارت کے دیگر حصوں سے متعدد مسائل کی رپورٹنگ کی ہے، جن میں خواجہ سرا برادری کو درپیش مسائل، پنجاب میں کسانوں کا ملک گیر احتجاج، کوویڈ 19 کی وبا شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: Sanna irshad Mattoo Wins Pulitizer Prize: فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد متو نے پلٹزر پرائز کا خطاب جیتا