ETV Bharat / state

Kashmir Haat in Srinagar کشمیر ہارٹ بچوں کی توجہ کا مرکز

سرینگر کے کشمیری ہارٹ میں محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کی جانب سے ایک میلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس میلے میں کشمیری دستکاری اور دیگر مصنوعات کے ساتھ ساتھ غیر مقامی لوگوں نے بھی اسٹالز قائم کیے ہیں۔

author img

By

Published : May 8, 2023, 3:40 PM IST

Updated : May 8, 2023, 4:36 PM IST

kashmiri-haat-turns-center-of-attraction-for-childrens
کشمیر ہارٹ بچوں کی توجہ کا مرکز
کشمیر ہارٹ بچوں کی توجہ کا مرکز

سرینگر: محکمہ ہنڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کی جانب سے ایک میلے کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔ سرینگر کے کشمیر ہارٹ میں منعقد کی گئی اس نمائش میں ہاتھ سے بنائے گئے مختلف مصنوعات کے الگ الگ اسٹال لگائے گئے ہیں، جب کہ اس نمائش میں لوگوں خاص طور پر بچوں کی تفریحی سرگرمیاں انجام دینے کی خاطر بھی الگ الگ طرح کا ساز وسامان دستیاب رکھا گیا ہے۔
نمائش گھر میں سہ پہر کے بعد لوگ خاص طور پر بچوں کی کافی گہما گہمی دیکھنے کو ملتی ہے۔ بچوں کو جائے رائڈ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کئی بچے جھولا جھولتے جب کہ کئی بچے بریک ڈانس اور دیگر تفریحی چیزوں کا بھی مزا لیتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں بچوں کی دل جوئی کے لئے میجک شو کا بھی خاص انتظام رکھا گیا ہے۔ اس طرح کی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشونما کے لئے کافی اہمیت کی حامل ہیں۔ایسے میں والدین آج کل بڑی تعداد میں اپنے بچوں کو سیر و تفریح کرانے کی غرض سے نمائش گاہ رخ کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں اور بچے بھی ایسی تفریحی سرگرمیوں سے کافی خوش اور مطمئن نظر آرہے ہیں۔
میلے میں کشمیری دستکاری اور دیگر مصنوعات کی الگ الگ اسٹالز بھی قائم کئے گئے ہیں۔ کچن ویر آئٹمز کے علاوہ موسم گرما میں استعمال میں لائے جانے والے کاٹن اور دیگر فیبرک کے مختلف ڈائزن کے تیار کردہ ملبوسات کے اسٹال بھی یہاں لگائے گئے۔ اس مرتبہ نہ صرف کشمیر بلکہ ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز سے وابستہ تاجروں کو بھی اس نمائش میں حصہ لینے کا بھر پور موقع فراہم کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے سرینگر میں نمائش کا اہتمام

غیر مقامی اسٹال مالکان کام سے کافی خوش نظر آرہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کشمیر کے بارے جو منفی سنا تھا، ویسا یہاں کچھ بھی دیکھنے کو نہیں ملا ۔کشمیر جتنا خوبصورت ہے اتنے ہی یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں۔مقامی لوگ کہتے ہیں کہ اس طرح کے میلوں کا انعقاد عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سے نہ صرف تفریحی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔نمائش گھر میں اپریل کے آخری ہفتے میں شروع کیا گیا یہ میلہ اگلے چار ماہ تک جاری رہے گا۔

Last Updated : May 8, 2023, 4:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.