ETV Bharat / state

سیف ہینڈس مسابقے میں کشمیری فٹبال کوچ بھی شامل - kashmir

کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے پیش نظر دنیا بھر کی مشہور شخصیات ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ’’سیف ہینڈس‘‘ چیلنج قبول کر عوام میں اس وبا سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کی طرف بیداری پیدا کر رہی ہیں۔

tariq madni
سیف ہینڈس مسابقے میں کشمیری فٹبال کوچ بھی شامل
author img

By

Published : Apr 16, 2020, 7:53 PM IST

جہاں بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گانا گاتے ہوئے اپنے ہاتھ دھونے کا ویڈیو اپلوڈ کیا وہیں ہالی وڈ کے جانے مانے اداکار ہیوجیک مین نے اپنے ویڈیو کے دوران پانی ضائع نہ کرنے کی گزارش بھی کی۔

سیف ہینڈس مسابقے میں کشمیری فٹبال کوچ بھی شامل

وادی کشمیر میں بھی اس چیلنج کے طرف کافی لوگ راغب ہو رہے ہیں۔

کشمیر کے جانے مانے فٹبال کوچ طارق احمد مدنی نے بھی اس چیلنج کے ذریعے وادی کے کھلاڑیوں اور عوام میں کورونا وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ایک انوکھی پہل کی۔

facebook
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فٹبال کوچ طارق احمد مدنی سیف ہینڈس مسابقے میں شامل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر دو منٹ 41 سیکنڈ کی ویڈیو میں انہوں نے اپنے انداز میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’’ آج ہم فٹبال پیروں سے نہیں ہاتھوں سے کھیلیں گے اور مخالف ٹیم ہے کورونا وائرس۔ اس وائرس پر جیت بار بار ہاتھ دھونے سے ہی ممکن ہے۔‘‘

طارق مدنی وادی کشمیر کے مشہور فٹبال کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ کوچ کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ضلع فٹبال اسوسیشن سرینگر کے سیکریٹری بھی ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’اس مہم میں شامل ہونے کا مقصد عوام کو کثرت سے ہاتھ دھونے کی ہدایت دینا ہے۔ اس کے مزید وادی کے کھلاڑیوں کو اس چیلنج میں شامل کرنا بھی۔ اسی لیے میں نے اپنی ویڈیو میں بھی کہا کہ اچھے اور بہتر طریقے سے ہاتھ دھونے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا بھی جائے گا۔‘‘

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ’’سیف ہینڈس‘‘ (Safe Hands) مسابقہ شروع کیا۔ اس چلینج میں حصہ لینے والے افراد کو صابن سے یا سینی ٹائیزر سے ہاتھ دھوتے ہوئے اپنا ویڈیو فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام یا پھر کسی اور سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.