ETV Bharat / state

Kashmiri Doctor To Be Honoured in UK: کشمیری نژاد ڈاکٹر ناستی کو برطانیہ میں ایوارڈ دیا جائے گا

مرحوم والدہ کے نام سے برطانیہ میں ایک غیر سرکاری تنظیم قائم کرنے اور غریب و مستحق افراد کی مدد کرنے والے کشمیری نژاد ڈاکٹر سہیل ناستی کو برطانیہ میں 29 جون کو ’’بی سی اے میڈل آف آنر‘‘ اور ’’دی برٹش سٹیزن ایوارڈ فار انٹرنیشنل اچیومنٹ‘‘ سے نوازا جائے گا۔

Kashmiri Doctor to be Honoured in UK: کشمیری نژاد ڈاکٹر ناستی کو برطانیہ میں ایوارڈ دیا جائے گا

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 1:52 PM IST

Updated : Jun 14, 2023, 2:01 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): ڈربی شائر میں رہائش پذیر کشمیری نژاد ڈاکٹر محمد سہیل ناستی ان 26 نمایاں لوگوں میں سے ایک ہیں جنہیں ان کی ناقابل یقین کامیابیوں کے اعزاز و اعتراف میں ’’پیلس آف ویسٹ منسٹر‘‘ میں ’’برٹش سٹیزن ایوارڈ‘‘ (بی سی اے) سے نوازا جائے گا۔ اپنے نویں سال میں - ون اسٹاپ کے تعاون سے پیش کیا جانے والا - برٹش سٹیزن ایوارڈ کے تحت اُن افراد کو اعزاز بخشا جاتا ہے جن کا ملک بھر کی کمیونٹیز پر مثبت اثر مرتب ہوتا ہے۔

29 جون 2023 کو کشمیری نژاد ڈاکٹر ناستی کو ویسٹ منسٹر کے محل میں باوقار ’’بی سی اے میڈل آف آنر‘‘ اور ’’دی برٹش سٹیزن ایوارڈ فار انٹرنیشنل اچیومنٹ‘‘ سے نوازا جائے گا۔ سنہ 1994 میں اپنی والدہ کی وفات کے بعد ناستی نے ’’مدر ہیلپیج یو کے‘‘ نام کی تنظیم کا آغاز کیا، جس نے اب تک دنیا بھر میں بے شمار لوگوں کو امداد فراہم کی ہے۔ غیر سرکاری تنظیم مدر ہیلپیج یو کے 20 سے زائد ممالک میں ضرورت مندوں کو نقدی، جنسی، طبی امداد اور رضاکارانہ خدمات فراہم کرتی ہے۔

بی سی اے کے ایک بیان کے مطابق ناستی کے چیریٹی پروگرام اور انسانی ترقی اور پائیداری پروگرامز کے ذریعے، ’’ڈاکٹر ناستی انتہائی کمزور، غریب، پسماندہ طبقات کو امداد، سماجی و معاشی انصاف بہم پہنچانے اور انہیں پائیدار مستقبل فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔‘‘ ڈاکٹر ناستی نے کئی اہم بین الاقوامی بحرانوں کے دوران امداد فراہم کی ہے۔ برطانیہ میں انہوں نے بے گھر افراد کی مدد اور نوجوانوں کی ترقی سے متعلق متعدد اقدامات پر کام کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیری ڈاکٹر امریکہ میں 'ہیرو آف کیمسٹری' ایوارڈ سے سرفراز

Last Updated : Jun 14, 2023, 2:01 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.