ETV Bharat / state

Kashmiri Apples in Wazwaan کشمیری سیب نے شادی میں کولڈ ڈرنکس کی جگہ لی - ۔Kashmiri Apples Replace Cold Drinks

وازوان روایتی کشمیری پکوان Kashmiri Wazwaan Dishes ہے، جو کئی ڈشز پر مبنی ہے، اس میں تمام طرح کی ذائقہ دار ڈشز موجود ہیں۔ اسے خصوصی مواقع، مثلاً شادی اور منگنی وغیرہ پر بنایا جاتا ہے، مگر باقاعدہ رسمی وازوان تو ایک شاہی دعوت کی طرح ہوتا ہے۔

kashmiri-apples-replaces-coke-in-wazwaan-will-it-sets-trend-and-help-fruit-industry
کشمیری سیب نے شادی میں کولڈ ڈرنکس کی جگہ لی
author img

By

Published : Oct 7, 2022, 6:37 PM IST

سرینگر : کشمیر جہاں قدرتی خوبصورتی سے مالامال ہے وہیں یہاں کا وازوان بھی دنیا بھر میں مشہور ہے۔ ابتداء میں تو وازوان میں صرف سات پکوان ہوتے تھے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب اس میں بھی لگاتار اضافہ ہوتا رہا اور آج تقربیاً 30 سے زائد پکوان بھی پروسے جاتے ہیں۔ Dishes in Kashmiri Wazwaan

کشمیری سیب نے شادی میں کولڈ ڈرنکس کی جگہ لی
حالیہ دنوں میں سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کشمیری شادی میں اب کولڈ ڈرنکس کی جگہ سیب پروسے جا رہے ہیں۔ پہلے اس منظر کی تصاویر وائرل ہوئی بعد میں اس کے ویڈیو۔ اس پہل کو عوامی حلقوں نے پذیر آرائی کی اور اب یہ بات زور پکڑ رہی ہے کہ اس کلچر کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے ۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ سیب قدرتی ہونے کی وجہ سے کولڈ ڈرنکس کا صحت مند متبادل ہے اور امید ہے کہ وادی کشمیر میں بھی اس رجحان کی پیروی کی جائے گی۔Kashmiri Apples Replace Cold Drinks لوگوں نے سماجی رابطہ ویب سائٹ پر اپنے خیالات بھی ظاہر کیے ہیں۔ چند کا کہنا تھا کہ یہ ایک انقلابی قدم ہے،تو کچھ کا کہنا ہے کہ اس سے جموں وکشمیر کی معشیت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ کچھ نے اس قدم کو صحت مند معاشرے کا حامل بتایا تو کچھ نے شادیوں پر ہو رہی فضول خرچی کو ختم کرنے کی ترغیب سے تعبیر کیا۔ وہیں سرینگر ایف جی ایگرو کشمیر نے اس حوالے سے اپنے رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ " ہماری گزارش ہے کہ ہر تقریب یا جشن میں سیب کا استعمال کریں تاکہ کشمیر میں فروٹ کی صنعت کو فروغ ملے جس سے فروٹ انڈیسٹری سے وابستہ لوگ کو کچھ حد تک راحت ملے۔

اگرچہ ہر طرف ان سیب پروسنے والوں کی تعریف ہو رہی تھی لیکن اُن کے بارے میں کوئی کچھ نہیں جانتا ہے اور نہ وہ میڈیا پر آنا چاہتے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت نے نہ صرف اُن کو ڈھونڈ نکالا بلکہ ان کے ساتھ مختصر بات بھی کی کہ آخر اصل وجہ معلوم ہو سکے۔

سرینگر کے راول پورہ علاقے کے رہنے والے صائم مصطفیٰ نے اس حوالے سے وائرل ویڈیو میں پیغام بھی جاری کیا، اگرچہ وہ اپنی ذاتی تفصیلات منظر عام پر نہیں لینا چاہتے تھے، تاہم اُن کا کہنا تھا کہ "یہ کوشش سیب اگانے والوں کے لیے ایک کارآمد پہل ہے۔رواں سال قومی شاہراہ پر فروٹ ٹرکس درماندہ ہونے کی وجہ سے سیب صنعت کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار سیب کو باہر کی منڈیوں میں اچھے دام بھی نہیں مل رہے ہیں اور ہمیں آگے آنا چاہیے اور فروٹ سے وابستہ افراد کے لیے کچھ حد تک مدد کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:Traditional Wazwaan in Dar-Us-Salaam Restaurant: روایتی کشمیری وازوان 'دارالسلام ریستوران' میں دستیاب

صائمہ جن کے ایک قریبی رشتہ دار کی شادی تھی کا ماننا تھا کہ "ہم لوگوں کو کسی کے بھروسے نہیں رہنا چاہیے، جیتنا ہو سکے خود کرنا چاہیے۔"

بتادیں کہ کشمیری زبان میں واز کا مطلب پکانا اور وان کا مطلب دکان ہوتا ہے۔ وازوان میں کم از کم 7 پکوان لازمی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 پکوان ہو سکتی ہیں۔ ان پکوان میں روغن جوش، یخنی، آب گوشت، گوشتابہ، راستہ ، کباب، دائنول گرمہ ، مرژہ ونگن گرمہ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.