سرینگر: جموں و کشمیر میں 40 دن کی سخت ترین سردی کی مدت، چلہ کلاں نے کشمیر میں سردی کو مزید تیز کر دیا ہے کیونکہ رات کے درجۂ حرارت میں مزید کمی آئی ہے جب کہ سرینگر سمیت بیشتر حصوں میں موسم کی سرد ترین راتیں ریکارڈ کی گئیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات سرینگر میں موسم کی سرد ترین رات منفی 4.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی۔ وہیں پہلگام میں موسم کی سرد ترین رات منفی 6.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی۔ Kashmir Weather Update
یہ بھی پڑھیں:
"جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں رات کا درجۂ حرارت منفی 4.2 ڈگری سیلسیس جب کہ کوکرناگ میں منفی 2.4 ڈگری سیلسیس پر رہا۔" محکمۂ کے مطابق شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں بھی موسم کی سرد ترین رات منفی 4.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی جب کہ مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ میں درجۂ حرارت منفی 4.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ 40 دن کی سخت ترین سردی کی مدت، چلہ کلاں آج سے کشمیر میں شروع ہوئی جب کہ موسمیات نے وادی میں مسلسل خشک موسم کے درمیان آنے والے دنوں میں شدید سردی کی لہروں کی پیش گوئی کی ہے۔ وہیں دو روزہ گیلے اسپیل سے کشمیر میں 29 اور 30 دسمبر کو طویل خشک دور ختم ہونے کی امید ہے۔