ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update سری نگر میں ہلکی برف باری، شبانہ درجۂ حرارت میں بہتری، برف وباراں کا امکان - شبانہ درجہ حرارت میں بہتری، برف وباراں کا امکان

محکمۂ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کے بالائی علاقوں میں خاص کر اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 19, 2023, 12:40 PM IST

سری نگر: شبانہ درجۂ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہونے کے بیچ سری نگر اور وادی کے دوسرے حصوں میں جمعرات کی صبح جب لوگ نیند سے جاگے تو ان کے استقبال کے لئے برف کی مہین سی چادر بچھی ہوئی تھی۔ محکمۂ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں دوران شب 0.5 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب 3.0 سینٹی میٹر اور 3.6 سینٹی میٹر اور کپوارہ میں 1.0 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے۔ادھر مطلع ابر آلود رہنے سے وادی کے شبانہ درجۂ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجۂ حرارت منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی11.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی12.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی11.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کے بالائی علاقوں میں خاص کر اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 21 جنوری تک موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران بھی کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ22 سے24 جنوری تک میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے اور اس دور حکومت21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوجاتا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران سردیوں کی شدت کمی واقع ہوجاتی ہے تاہم بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update وادی میں اُنیس جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.