ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

بارشوں کی وجہ سے وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت18.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت20.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Kashmir Weather Update
Kashmir Weather Update
author img

By

Published : Jun 30, 2023, 12:47 PM IST

سری نگر: محکمہ موسمیات کی طرف سے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر کے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں رک رک کر بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں بوندا باندی ہوئی جبکہ پہلگام میں 13.2 ملی میٹر، کپوارہ میں 0.6 ملی میٹر اور گلمرگ میں 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

ادھر وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت18.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت20.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت12.2 ڈگری سینٹٰی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت13.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 15.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت17.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: Jammu Kashmir Weather Update کشمیر میں بارشوں سے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت، مزید بارشوں کا امکان

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں میں کم سے کم درجہ حرارت16.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.