ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update گلمرگ میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

کشمیر میں برف باری کے بعد موسم خشک ہو گیا ہے۔ وادی میں 18 جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ وہیں سیاحتی مقام گلمرگ میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔ Weather forecast in Kashmir

گلمرگ میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 1:41 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھاری اور میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری کے بعد وادی میں موسم بہتر ہوا ہے اور معمولات زندگی بھی بتدریج واپس پٹری پر آ رہے ہیں۔ ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گرواٹ ریکارڈ ہوئی اور سیاحتی مقام گلمرگ میں رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 18 جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور میدانی علاقوں میں دھند بھی رہ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں 19 جنوری کو مغربی ہواؤں کی ایک اور لہر وارد وادی ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں موسم ایک بار پھر خراب ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اسی مدت کے دوران قاضی گنڈ میں 50.9 سینٹی میٹر اور کپوارہ میں 10.4 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں ایک فٹ تازہ برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ پہلگام میں 47 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وادی کے دیگر بالائی علاقوں میں بھی کہیں ایک فٹ تو کہیں اس سے بھی زیادہ برف جمع ہوئی ہے۔ ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جب کم سے کم درجہ حرارت منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ قبل ازیں گلمرگ میں 2 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ پہلگام میں بھی 2 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Snowfall Start In Anantnag جنوبی کشمیر کے میدانی علاقے میں موسم کی پہلی برفباری

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.4 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ ہوا ہے۔ دریں اثنا وادی میں ہفتے کی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور آفتاب نے بھی بادلوں کی اوٹ سے باہر نکلنے کی کامیاب کوششیں کیں۔ وادی کے بعض بالائی علاقوں میں گرچہ صبح کے وقت سڑکوں پر پھلسن کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی تاہم میدانی علاقوں میں صبح سے ہی معمولات زندگی بحال ہوگئے۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے اور اس دور حکومت21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوجاتا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران سردیوں کی شدت کمی واقع ہوجاتی ہے تاہم بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.