ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں ٹھٹھرتی سردی، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 2.1 سیلسیس - Weather in Kashmir

خشک موسم کے بیچ وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا سلسلہ جاری ہے جس نے لوگوں کا جینا اجیرن کرکے رکھ دیا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے 1.2 ڈگری سیلسیس کم ریکارڈ ہوا تھا۔ Cold wave increases in Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 1, 2022, 11:50 AM IST

سری نگر: خشک موسم کے بیچ وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا سلسلہ جاری ہے جس نے لوگوں کا جینا اجیرن کرکے رکھ دیا ہے۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے 1.2 ڈگری سیلسیس کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر میں گذشتہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔Srinagar records coldest night of season at minus 2.1 degree

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے مطابق ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.3 سیلسیس گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ضلع لیہہ میں منفی 7.0 ڈگری سیلسیس اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 7 دسمبر تک موسم میں کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دریں اثنا وادی میں جمعرات کو بھی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں سردی کی لہر میں اضافہ، سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.