ETV Bharat / state

Kashmir Weather کشمیر میں 15 اگست کی صبح ہلکی بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 15اگست یعنی یوم آزادی کو صبح کے وقت کہیں کہیں ہلکی بارشوں کی پیش گئی کی ہے جبکہ دن بھر موسم خشک رہنے کی توقع بھی ظاہر کی ہے۔

a
a
author img

By

Published : Aug 14, 2023, 12:32 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر) : محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں بارشوں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران بعد دوپہر یا شام کے وقت کہیں کہیں بارشوں کے کافی کم امکانات ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں 15 اگست یعنی یوم آزادی کے موقع پر کچھ جگہوں پر صبح کے وقت بارشوں کا امکان ہے تاہم بعد ازاں دن بھر موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران وسیع پیمانے پر بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دریں اثنا گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت21.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سرمائی دارلحکومت جموں میں کم سے کم درجہ حرارت23.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں رواں ماہ کے دوران بارش معمول سے کم ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.