سرینگر (جموں و کشمیر) : محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 9 جولائی تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں دوپہر یا شام کے وقت بارشوں کے مختصر مرحلے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 7 جولائی کو بھی کہیں کہیں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کا امکان ہے جبکہ بعد میں 8 اور 9 جولائی کو کئی مقامات پر رک رک کر بارشیں ہو سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران جموں کے بعض حصوں میں صبح کے وقت درمیانہ درجے سے بھاری بارشوں کا امکان ہے۔
ادھر، قاضی گنڈ کو چھوڑ کر وادی کے دیگر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سرینگر میں شب کا کم سے کم درجہ حرارت17.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت17.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: Farmers hope better yields after rains بارشوں سے کسانوں اور عام لوگوں کو راحت
مشہور و معروف سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 15.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 15.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت17.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
یو این آئی