ETV Bharat / state

Cold wave Intensifies in Kashmir: کشمیر:خشک موسم کے بیچ زمستانی ہواؤں میں مزید تیزی، گلمرگ سرد ترین جگہ - گلمرگ سرد ترین جگہ

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام جہاں اس وقت سینکڑوں کی تعداد میں غیر ملکی سیاح موجود ہیں، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے Gulmarg freezes at minus 10.4C ۔

Gulmarg freezes at minus 10.4C
خشک موسم کے بیچ زمستانی ہواؤں میں مزید تیزی، گلمرگ سرد ترین جگہ
author img

By

Published : Dec 29, 2021, 12:32 PM IST

وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث لوگ رات بھر ٹھٹھرتی سردی سے کانپ اٹھے Cold wave intensifies in Kashmir۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام جہاں اس وقت سینکڑوں کی تعداد میں غیر ملکی سیاح موجود ہیں، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں نئے سال کی آمد تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے Kashmir Weather۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 31 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوسکتی ہے تاہم راتیں سرد سے سرد تر ہونے کی توقع ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ وادی کی سرد ترین جگہ رہی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی17.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثنا وادی میں بدھ کو چلہ کلان کے آٹھویں روز موسم صبح سے ہی خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی صبح سے ہی چھائی رہی۔

قابل ذکر ہے کہ سردیوں کا بادشاہ ’چلہ کلان‘ اتوار اور پیر کی درمیانی شب یعنی اکیس دسمبر سے اپنے چالیس روزہ مسند اقتدار پر پوری آب وتاب کے ساتھ جلوہ افروز ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : Rain in Plains, Snow in Mountains of J&K: کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری، میدانی علاقوں میں بارش

چلہ کلان جو ’شہنشہاہ زمستان‘ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے،21 دسمبر سے شروع ہو کر31 جنوری کو اختتام پذیر ہوتا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.