ETV Bharat / state

KVJA Condemns Video Journalist Assault: کے وی جے اے نے ویڈیو جرنلسٹ پر پولیس کے حملے کی مذمت کی - امرناتھ یاترا 2022

کشمیر ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے امرناتھ یاترا کور کرنے کے دوران پولیس کی جانب سے ویڈیو صحافی زبیر ڈار پر حملہ کی مذمت کی۔ ایسوسی ایشن نے ایس ایچ او پہلگام کے خلاف کارروائی کا مطالبی کیا۔ KVJA Condemns video Journalist Assult

kashmir-video-journalist-association-condemns-police-assault-on-journalist-zubair-dar-covering-amarnath-yatra
کے وی جے اے نے پولیس کی جانب سے ویڈیوں جرنلسٹ پر حملے کی مذمت کی
author img

By

Published : Jun 30, 2022, 10:59 PM IST

سرینگر: کشمیر ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے وی او اے کے ویڈیو جرنسلٹ زبیر ڈار پر پہلگام میں امرناتھ یاترا کور کرنے کے دوران پولیس کی جانب سے حملہ کرنے پر سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایسوسی ایشن نے ایس ایچ او پہلگام انظر خان کی جانب غیض وغضب کا نشانہ بنائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملوث ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

زبیر ڈار کے مطابق جمعرات کی صبح تقریباً 5 بجے وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ کار میں سالانہ یاترا کی افتتاحی تقریب کی عکس بندی کرنے کے لیے نن ونن بیس کیمپ کی طرف جا رہے تھے۔ دوسری سمت میں آرہے ایس ایچ او انظر نے بغیر کچھ کہے زبیر کو تپڑ رسید کر دیا۔ تھپڑ اتنا زور دار تھا کہ زبیر کی بائیں آنکھ کو چوٹ لگی ہے۔ واقعے کے بعد ایس ایچ او جائے وقوع سے چلا گئے۔ وہیں ویڈیو جرنسلٹ نے صبر سے کام لیتے ہوئے اشتعال کے باوجود بھی ایس ایچ او کو جواب نہیں دیا۔

مزید پڑھیں:

ایسوسی ایشن نے اس واقعے کو افسوس سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے کے دوران پولیس کی جانب سے صحافیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کے وی جے اے نے کہا کہ پولیس اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پولیس کو آزادی صحافت کا احترام کرنا چاہیے اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہونی چاہیے۔ وہیں ایسوسی ایشن نے اس واقع میں ملوث افسر کے خلاف قانونی کے تحت کارروائی عمل میں لانے کا بھی پر زور مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.