ETV Bharat / state

کشمیر وادی، شدید سردی کی لپیٹ میں

آج دن بھر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں مطلع آبرآلود رہا۔ سورج بادلوں میں چھپ جانے کے باعث پوری وادی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 9:57 PM IST

اس دوران محکمہ موسمیات نے آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں بھاری اور میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

وادی میں شدید سردی کے بیچ کرگل میں رواں موسم کی ابتک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔ جس میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 6 ڈگری نیچے درج کیا گیا۔ ادھر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا جبکہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سیلسیئس رہا۔

گولہ باری میں پاکستانی فوج کے 8 جوان ہلاک

ادھر پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت میں منفی 5 ڈگری جبکہ گلمرگ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری درج کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں جموں و کشمیر میں داخل ہوگئی ہیں جس سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا امکان ہے اور رواں ماہ نومبر کی 17تاریخ کے بعد ہی موسم میں بہتری آنی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.