ETV Bharat / state

طلبا کا سمسٹر فیس میں رعایت کا مطالبہ

کشمیر یونیورسٹی کے طلبا کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں بیشتر طلبا دور افتادہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں فیس کے ساتھ ساتھ کمرہ کے کرایہ بھی ادا کرنا پڑتا ہے جو موجودہ حالات میں بہت کٹھن امر بن گیا ہے۔

kashmir university students demand concession in semester fee
کشمیر یونیورسٹی طلبا کا سمسٹر فیس میں رعایت کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 3:18 PM IST

کشمیر یونیورسٹی کے طلبا نے حکام سے سمسٹر فیس میں رعایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

طلبا کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کے والدین ناقابل برداشت مالی بحران سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے وہ سمسٹر فیس کی ادائیگی سے قاصر ہیں۔

ایک طالب علم نے بتایا کہ 'گذشتہ قریب ایک سال سے ہمیں فیس اور کمروں کا کرایہ ادا کرنا پڑرہا ہے جبکہ ہم اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ مالی مشکلات کی وجہ سے ہمارے والدین اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وہ فیس کی ادائیگی کر سکیں۔

موصوف نے کہا کہ یونیورسٹی میں بیشتر طلبا دور افتادہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں فیس کے ساتھ ساتھ کمرہ کرایہ بھی ادا کرنا پڑتا ہے جو موجودہ حالات میں بہت کٹھن امر بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو لیفٹیننٹ گورنر صاحب اور یو جی سی نے بھی بھر پور امداد کی ہے۔ طلبا نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے سمسٹر فیس میں رعایت کریں تاکہ طلبا کو مزید کسی پریشانی سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.