سرینگر: کشمیر یونیورسٹی کے سینٹر فار وومن اسٹیڈیز اینڈ ریسرچ کی جانب سے ’’آزادی کاامرت مہااُتسو‘ کے تحت ایک تخلیقی آرٹ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسرنیلوفر خان نے افتتاحی پروگرام کی صدارت کی جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اوریونیورسٹی ماڈل اسکول کے طلباء نے حصہ لیا۔ نمائش میں پوسٹر اور پینٹنگس رکھی گئی ہیں جو کہ تخلیقی ذہانت اور احساسات کی ترجمانی کرتے ہیں۔Kashmir University Creative Art Exhibition
اس موقع پر پروفیسر نیلوفر خان نے کہا کہ طلباء کے اپنی احساسات اور خاص طور پر خواتین کے مسائل گھریلو تشددکو کھل کر تخلیقی آرٹ کے ذریعے اظہارکیا جا سکتا ہے اور احساسات اور سوچ کو دوسروں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ وہیں وائس چانسلر نے سینٹر فار وومن اسٹیڈیز اینڈ ریسرچ کو اس نمائش کا اہتمام کرنے پرستائش کی اور کہا کہ سینٹرفاروومن اسٹیڈیز اینڈ ریسرچ کو اپنی غیر نصابی سرگرمیاں جاری رکھنی چاہیے تاکہ طلباء کو اپنے ہنر کو دکھانے کا موقع فراہم ہو سکے۔ Kashmir University Open Air Creative Art Exhibition
ڈین اسکول آف آرٹس لنگویجز اینڈ لٹریچر اور ڈین اسکول آف لاء نے طلباء کے فن پاروں کی تعریفیں کیں۔ نمائش میں بہترین فن پارے تیار کرنے والے طلباء کو اعزاز کے طور پر میڈل اوراسناد سے بھی نوازاگیا۔