سرینگر: کشمیر یونیورسٹی حکام نے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔یونیورسٹی حکام نے پیر یعنی یکم جنوری سے 25 فروری 2024 تک یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس واقع درگارہ حضرت بل سمیت دیگر اضلاع کے سیٹلائٹ کیمپس میں سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ یونیورسٹی نے اپنے منسلک سبھی پرائیوٹ کالجوں کی سرمائی تعطیلات کے لیے 27دسمبر 2023 سے 14 فروری 2024 تک بند رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔اس ضمن میں یونیورسٹی کی جانب باضابطہ طور ایک نوٹیفیکشن جاری کی گئی ہے،جس میں یونیورسٹی کے سبھی شعبہ جات میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات اور تدریسی عملے کو مطلع کیا گیا ہے کہ یکم جنوری سے سرمائی چھٹیوں کا اطلاق عمل میں ہوگا۔
تاہم نوٹیفیکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران اگر کوئی امتحان ہو تو وہ اس کو اپنے شیڈول کے مطابق عمل میں لائیں۔وہیں سربراہان کو سے یہ بھی کہا گیا کہ نامکمل نصاب کو مکمل کرنے کی خاطر اس دوران وہ آف لائن یا آن لائن کلاسز کا بھی انتظام کرسکتے ہیں، تاکہ نصاب امتحانات سے قبل مکمل کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں:
جموں صوبہ کے گرمائی زون کے تعلیمی ادراوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان
سرمائی تعطیلات کے دوران یونیورسٹی کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو ضرورت کے مطابق دستیاب رہنے کو کہا گیا، جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے سرمائی چھٹیوں کے دوران بھی طلبہ کے لیے لائبریری کھلی رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔