سرینگر: کشمیر یونیورسٹی نے پیر کو 28 جولائی سے گرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔یونیورسٹی حکام کے مطابق یہ تعطیلات 6 اگست کو اختتام پذیر ہوں گی۔
متعلقہ حکام کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ 'تمام متعلقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یونیورسٹی کے تدریسی شعبے اور اس کے سٹیلائٹ کیمپس 28 جولائی 2023 سے 6 اگست 2023 تک موسم گرما کی تعطیلات منائیں گے'۔حکمنامے میں مزید کہا گیاکہ 'تاہم محکمہ جاتی دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے اور شعبہ جات کے سربراہان.کیمپس مراکز کے ڈائریکٹر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ امتحانات،(اگر منعقد کرنے کا شیڈول ہو) اور دیگر سرگرمیاں شیڈول کے مطابق منعقد کی جائیں'۔
مزید پڑھیں:
- Summer vacation in jk colleges کشمیر اور جموں صوبے کے کالجز میں گرمائی تعطیلات کا اعلان
- Summer Vacation in Kashmir کشمیر کے اسکولوں میں دس روز کی گرمائی تعطیلات کا اعلان
واضح رہے کہ اس سے قبل ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وادی کشمیر اور جموں صوبے کے سرمائی زون میں آنے والے تمام سرکاری ڈگری کالجز میں 15 جولائی سے 10 روز کی گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ اعلیٰ تعلیم کے یہ ادارے کل یعنی 24 جولائی سے دوبارہ کام کرنا شروع کریں گے۔ اس سے پہلے جموں و کشمیر انتظامیہ نے کشمیر صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں یکم سے 10 جولائی تک گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ کشمیر میں گرمی کی شدت جاری تھی لیکن تعطیلات سے عین قبل ہی موسم خوشگوار ہوگیا تھا اور کئی مقامات پر بارشوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا۔ اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان سالانہ امرناتھ یاترا کے شروع ہونے کے ساتھ ہی کیا گیا۔