ETV Bharat / state

کورونا وائرس: کشمیر میں دو مزید اموات، کُل تعداد 15 - کوکرناگ

کشمیر میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، اس مہلک مرض سے پیر کو سرینگر کے اسپتال میں دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

کورونا وائرس: کشمیر میں دو مزید اموات، کُل تعداد 15

author img

By

Published : May 18, 2020, 5:49 PM IST

کشمیر میں پیر کو کورونا وائرس سے دو معمر افراد کی سرینگر کے سی ڈی ہسپتال میں موت واقع ہو گئی ہے جس سے اب اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد برھ کر 15 پہنچ گئی۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے ترجمان ڈاکٹر سلیم خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پیر کو جنوبی کشمیر کے ہلر کوکرناگ کے رہنے والے ایک معمر شخص اور ضلع کولگام کی رہنے والے 65 برس کی معمر خاتون کی اس وبائی مرض سے موت واقع ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ فوت ہونے والی خاتون کا ٹیسٹ آج صبح ہی مثبت پایا گیا تھا۔

تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ فوت ہونے والے کوکرناگ کے معمر شخص سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں دیگر عارضوں میں مبتلا ہونے کے بعد داخل کرائے گئے اور وہیں انکا پہلا کووڈ19 ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سے متوفی کو سی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اسکے دو مزید کووڈ19 ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت پائے گئے تھے اور آج پیر کو انکا انتقال ہو گیا۔

فوت ہونے والی خاتون بھی سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور کووڈ 19 میں مثبت پائے جانے کے بعد آج صبح ہی انکو سی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انکی وفات ہو گئی۔

جموں و کشمیر میں کووڈ19 سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے جبکہ 1200 مریض اس وبا کی زد میں آ چکے ہیں جن میں 600 سے زائد مریض ایکٹو (فعال) ہیں جبکہ دیگر مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے گزشتہ 60 دنوں سے لاک ڈائون نافذ العمل ہے، جس دوران لوگ کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.