ETV Bharat / state

Houseboats Face Govt Negligence سیاحتی اثاثے کے ساتھ حکومت کا دوہرا معیار - ہاؤس بوٹس کی مرمت

ڈل اور نگین جھیلوں میں ماضی قریب میں ہزار سے زائد ہاؤس بوٹس تھے تاہم متعدد وجوہات کی بنا پر اب محض نو سو کے قریب ہاؤس بوٹ ہی باقی رہے گئے ہیں جن میں سے بیشتر مرمت کے منتظر ہیں۔ Houseboats Face JK Government Negligence

سیاحتی اثاثے کے ساتھ حکومت کا دوہرا معیار

author img

By

Published : Dec 3, 2022, 3:02 PM IST

سرینگر: زبرون پہاڑی سلسلہ کے دامن میں واقع ڈل جھیل کی سطح پر تیرتے ہاؤس بوٹ میں کشمیر آنے والے بیشتر سیاحوں کی اولین ترجیح ہوتے ہیں۔ تاہم حکومت کی عدم توجہی کے سبب یہاں کی جھیلیں ہاؤس بوٹ کے تاریخی اور سیاحتی اثاثوں سے محروم ہو رہے ہیں۔ ہاؤس بوٹ مالکان کا دعویٰ ہے کہ ہاؤس بوٹس کی مرمت کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا جوئے شیر لانے کے برار ہے۔ Houseboats in Kashmir Face Government Negligence

سیاحتی اثاثے کے ساتھ حکومت کا دوہرا معیار

گزشتہ برسوں کے دوران ڈل جھیل میں درجنوں ہاؤس بوٹ یا تو آگ کی نذر ہوئے یا بوسیدہ ہو گئے۔ سخت قوانین کی وجہ سے مالکان ہاؤس بوٹس کی مرمت نہیں کر پا رہے ہیں۔ امسال جون میں انتظامیہ نے ہاؤس بوٹس کی مرمت کے لئے سبسڈی (کم نرخوں) پر دیودار کی لکڑی دستیاب کرنے کا اعلان کیا جس سے مالکان خوش ہوئے تھے۔ تاہم ہاؤس بوٹ مالکان کا دعویٰ ہے کہ لکڑی کے ضرورت مند افراد (جنہیں ہاؤس بوٹس کی مرمت کے لیے لکڑی درکار ہے) نے اپنے دستاویز مکمل کرکے متعلقہ محکموں کو پیش کئے جس کے باوجود انہیں لکڑی فراہم نہیں کی گئی۔ Houseboat Owners Worried

ماضی میں ڈل اور نگین جھیلوں میں ایک ہزار کے قریب ہاؤس بوٹس تھے جہاں زیادہ تر بیرون ممالک سے آئے سیاح کئی دنوں تک قیام کرتے تھے۔ تاہم اب ان ہاؤس بوٹس کی تعداد رفتہ رفتہ کم ہوتی جا رہی ہے۔ ہاؤس بوٹ ایسو سی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق اب صرف نو سو ہی ہاؤس بوٹ باقی ہیں جن میں کئی ہاؤس بوٹ مرمت کے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیں: کہیں 'ہاؤس بوٹز' تاریخ بن کے تو نہ رہ جائیں گے

انتظامیہ جموں و کشمیر خاص وادی میں سیاحت کو فروغ دینے کے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے تاہم شعبہ سیاحت کے اس اثاثے کے ساتھ سرکار دوہرا رویہ کیوں اپنا رہی ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.