کشمیر میں ایک معمر خاتون کے پیٹ سے ڈاکٹروں نے دس کلو وزنی ٹیومر نکالا ہے جو 'گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ' میں درج ہونے والا ہے۔
ڈاکٹر میر سمیع اللہ نے یہ کامیاب آپریشن کیا۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'یہ مریض کے پیٹ میں چھ ماہ یا ایک سال تک رہا ہے اور طبی جانچ کے دوران انہوں نے پایا کہ یہ مریضہ کے پیٹ میں کافی بڑھ گیا ہے۔'
ان کا کہنا تھا کہ 'مریضہ کی میزینٹری' میں پایا گیا ہے جس سے مریضہ کے جسم میں کافی مشکلات پیدا ہوئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ خاتون کی عمر 70 برس ہے اور اس آپریشن میں تقریباً 6 گھنٹے کا وقت لگا۔
ڈاکٹر میر سمیع اللہ کے مطابق مریضہ کی حالت مستحکم ہے اور وہ جلد ہی صحتیاب ہوں گی۔