ETV Bharat / state

سرینگر: مزید ایک فوجی اہلکار کی خودکشی - فوجی کیمپ

جموں کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں واقع بی بی کنٹونمنٹ فوجی کیمپ میں تعینات ایک اہلکار نے جمعرات کی صبح خودکشی کر لی ہے۔

سرینگر: مزید ایک فوجی اہلکار کی خودکشی
سرینگر: مزید ایک فوجی اہلکار کی خودکشی
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 11:58 AM IST

فوجی ذرائع کے مطابق راجستھان رائفلز کی 105 بٹالین سے منسلک انوپ کمار نے کنٹونمنٹ کے اندر جے سی او پوائنٹ کے نزدیک خود کو پھانسی دے کر مبینہ طور پر خود کشی انجام دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے اور مقامی پولیس کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز سرینگر کے کھنموہ علاقے میں ایک فوجی افسر نے سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا تھا۔

جموں کشمیر میں فوجی اہلکاروں کی خودکشی اور برادرکشی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر جیسے حساس علاقوں میں طویل عرصہ کام کرنے کی وجہ سے اہلکار ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں جس وجہ سے اس قسم کے حادثے پیش آتے ہيں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.