ETV Bharat / state

ایس ایم سی کا میئر الیکشن دسمبر تک ملتوی - مثبت کیسز کی تعداد میں اضافہ

عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر انتظامیہ نے سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے میئر کا الیکشن دسمبر تک ملتوی کر دیا ہے۔

ایس ایم سی کے مئیر انتخابات دسمبر تک ملتوی

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 6:32 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے میئر کے انتخابات کو دسمبر تک ملتوی کر دیا ہے۔

یہ انتخابات 16 ستمبر کو ہونے والے تھے۔ تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہا کہ سرینگر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے یہ انتخابات دسمبر تک ملتوی کیے جا رہے ہیں۔

محکمہ دیہی ترقی و مکانات کے پرنسپل سیکریٹری ہردیش کمار نے اس ضمن میں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'ایس ایم سی میں میئر کے انتخابات 16 ستمبر کو منعقد نہیں ہو سکتے ہیں کیونکہ کووڈ 19 کے چلتے سرینگر انتظامیہ نے 96 بستیوں کو 'مائیکرو کنٹینمینٹ زون' قرار دے کر وہاں سخت بندشیں نافذ کی ہیں۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'اس صورتحال کے دوران میئر کے انتخابات میں مزید تین ماہ کی توسیع کر کے اسے دسمبر تک بڑھا دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سرینگر میں کورونا کیسز 10 ہزار کو عبور کرگئے

قابل ذکر ہے کہ ایس ایم سی کے سابق میئر جنید متو کے خلاف 16 جون کو کارپوریٹرز کی اکثریت نے عدم اعتماد ظاہر کر کے انہیں میئر کے عہدے سے ہٹایا تھا جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی پڑا ہوا ہے۔

ایس ایم سی کے انتخابات 2018 کے اواخر میں منعقد ہوئے تھے جس میں جنید متو اور شیخ عمران کے مابین میئر کے عہدے پر کافی رسہ کشی ہوئی تھی اور گزشتہ کئی ماہ سے وہ ایک دوسرے کے خلاف سوشل میڈیا پر مورچہ زن ہیں۔

اگرچہ انتظامیہ نے میئر انتخابات کو مؤخر کرنے کا سبب کووڈ 19 کو ٹھہرایا ہے۔ تاہم کئی کارپوریٹرز کا الزام ہے کہ بی جے پی کی مداخلت کے سبب جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گونر انتظامیہ نے ایسا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.